تیر و ترکش

بدھ 7 مئی 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#کھینچا تانی کے ماحول میں طالبان سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، وزیر داخلہ
کھینچا تانی کا ماحول پید اکرنے والوں کی کھینچا تانی کریں ناں تھوڑی سی تاکہ ماحول ٹھیک ہو
#عمران خان نے عدالت میں دلیری نہیں دکھائی معافی مانگ کر آگئے،نجم سیٹھی
خان صاحب کو دلیری دکھانے والے یوسف رضا گیلانی وغیرہ کا انجام یاد تھا شاید
#اسامہ کے خلاف آپریشن کو تین سال گزر گئے کمیشن رپورٹ جاری نہ ہوسکی
ہاہا ہا صرف تین سال یہاں تو لیاقت علی خان سے لے کر ضیاء الحق کی شہادت تک اور سکوت مشرقی پاکستان کی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی
#انتخابات میں ہر کوئی جانتا تھا کہ ن لیگ ہی جیتے گی، نواز شریف
اس ہر کوئی میں شاید عمران خان شامل نہیں تھے
#لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں، خواجہ آصف
پھر شہباز شریف کا کوئی اور نام تجویز کیا آپ نے کہ نہیں
#سندھ اسمبلی، متحدہ کے کارکنوں کے خلاف مذمتی قراردادمنظور
اب تو متحدہ سندھ حکومت میں شامل ہے قراردادوں کی بجائے کارکنوں کے قتل کو روکنے کی کوئی حکومتی کوشش کرے ناں
#برطانوی سرمایہ کار پاکستان میں دستیاب مواقع سے استفادہ کریں، شہباز شریف
اگر برطانوی سرمایہ کاروں نے پوچھ لیا کہ ان مواقع سے پاکستانی سرمایہ کار استفادہ کیوں نہیں کر رہے تو پھر کیا جواب ہوگا آپ کا
#جنگ اور جیو نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، عمران خان
اتنی دیر بعد آپ کو یہ سب بتانے والے پہلے کیوں خاموش رہے
#نواز شریف حکومت کے پانچ سال پورے دیکھنا چاہتے ہیں، آصف زرداری
کیونکہ ’میثاق جمہوریت‘ کی خفیہ اور اصلی شق یہ ہی ہے
#وزیر اعلیٰ سندھ نے مختلف ایشوز پر متحدہ سے مشاورت کے لیے کمیٹی قائم کر دی
اب دیکھیں یہ کمیٹی نکلتی کب ہے
#حیدرآباد میں پانی،بجلی کا بحران، احتجاجاً ٹرینوں کو روک لیا گیا
حیدرآباد والوں کو کسی نے نہیں بتایا کہ ٹرینیں بھی پانی اور بجلی سے محروم ہوتی ہیں
#عازمین حج کے کھانے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، سردار یوسف
اور ان اخراجات کی آڑ میں کیا کیا کچھ کیسے کیسے کھایا جائے گا یہ تو حج کے بعد ہی پتا چلے گا
#عمران خان کی جانب سے جیو جنگ کے بائیکاٹ کا اعلان شعبدہ بازی ہے پی پی جنوبی پنجاب
پاکستانی سیاست میں موجود رہنے کے لیے اس طرح کی شعبدہ بازیاں تو کرنا ہی پڑتی ہیں
#طاہر القادری کا بھر پور ساتھ دیں گے،احمد رضا قصوری
اس کے لیے آپ کو کینیڈاجانے پڑے گا
#زر مبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالر تک لے جائیں گے، اسحاق ڈار
آلو، دال اور گوشت کی قیمتوں میں کمی کا بھی کچھ سوچیں
#آسام میں مسلمانوں کا قتل عام جاری، تین دن میں32شہید
اتنے مسلمان تو روزانہ پاکستان میں بھی شہید ہو رہے ہیں
#عوام مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعا کریں، مولانا سمیع الحق
فی الحال تو عوام مذاکرات شروع ہونے کی دعا کر رہے ہیں
#حکومت کا احتجاجی ریلی کے لیے تحریک انصاف کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ
اس فیصلہ پر اگر حکومت قائم رہی تو پھر5برس تک آرام سے رہے گی حکومت
#پاکستان کشمیر پر اپنا حق جتانے کی بجائے طالبان سے نمٹے، بھارتی وزیر خارجہ
اگر آپ کی نصیحت مان لی جائے تو پھر حکومت اور طالبان دونوں مل کر کشمیر پر اپنا حق جتا سکیں گے
#لاقانونیت کے خاتمے کے لیے حکمران خود قانون پر عمل کریں، لیاقت بلوچ
اگر حکمرانوں نے قانون پر عمل شروع کر دیا تو پھر وہ حکومت کیسے کریں گے
#رانا ثناء اللہ کو قرآن پڑھاؤں گا،حافظ سعید
اگر آپ قرآن’ شریف‘ کہیں گے تو رانا صاحب شاید جلدی آپ کی شاگردی اختیار کر لیں
#بعض عناصر طالبان اور حکومت میں جنگ بندی سے خوش نہیں، وزیراعظم
یہ بات تو آپ کو بہت پہلے سے بتا رہے ہیں چودھری نثاروغیرہ
#جنگ جیو نے کسی پر الزام نہیں لگایا، ترجمان
بس آٹھ گھنٹے تک ایک تصویر کے ساتھ جیو نے یہ الزام صرف دکھایا تھا
#ہماری حکومت بجلی منصوبوں کا سونامی لا رہی ہے، عابد شیر علی
فی الحال تو قوم لوڈشیڈنگ کے سونامی کا عذاب بھگت رہی ہے
#عمران خان کو9ماہ قبل سابق چیف جسٹس افتخار چودھری یاد کیوں نہیں آئے ،سید خورشید شاہ
اس وقت وہ سابق نہیں ہوئے تھے ناں

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :