تیر و ترکش

بدھ 9 اپریل 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

# فوج اپنے وقار کا ہر صورت تحفظ کرے گی، آرمی چیف
ہن آرام ای !خواجہ صاحبان
#افغان عوام نے جمہوریت کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی، زرداری
کوئی بات بغیر ’رقم‘ کے بھی کر لیا کریں
#اقبال محمود کو باقاعدہ طورپر سندھ پولیس کا سربراہ مقرر کر دیا گیا
تو کیا کوئی بے قاعدہ سربراہ بھی ہے سندھ پولیس کا!
#نواز شریف باؤ فورم میں شرکت کے لیے چین روانہ
وہاں سارے ’باؤ‘ ہی ہوں گے کیا
#ڈالر سستا آلو مہنگا ہو گیا
عرب ملکوں میں آلو نہیں ہوتے ناں
#دوبارہ ووٹ لینے جائیں گے تو لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہوگی، خواجہ آصف
آپ نے اندازِ گفتگو نہ بدلا تو شاید وہ نوبت ہی نہ آئے کہ آپ ووٹ لینے جاسکیں…ہیں جی!
#حکمرانوں کے کتے مربے کھا رہے ہیں، حکومت غریب کو سستا آٹا نہیں دے سکتی تو چوہے مار گولیاں ہی دے دے،سپریم کورٹ
چوہے مار گولیاں بھی تو خالص نہیں ملتیں اب جناب!
#پرویز مشرف ملک کا نمبر ون مسئلہ نہیں،سعد رفیق
خواجہ سیالکوٹی کو بھی سمجھائیں یہ حقیقت ِامروز
#دہشت گرد پاکستان میں پناہ لیتے ہیں‘ ایران
لو وہ بھی کہہ رہے ہیں
#مشرف کو جج کے سامنے کھڑا کرنا حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے،امریکی جریدہ
حکومت اگر اتنی کامیابی پر اکتفا کر لے تو بہتر ورنہ اس سے آگے اس کی ناکامی کا سفر نہ شروع ہو جائے
#ڈالر کی قدر میں کمی کے ثمرات چند ہفتوں میں ملیں گے، زعیم قادری
زعیم صاحب نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ثمرات ملیں گے کس کو ؟
#مشرف سے نواز شریف کی ذاتی رنجش ہے،احمد رضا قصوری
بھٹو سے آپ کی رنجش کی طرح ناں!
#قومی اسمبلی تحفظ پاکستان ترمیمی بل کثرت رائے سے منظوراپوزیشن کا شدید احتجاج
اس بل کی منظوری کے بعد پاکستان کے تحفظ کا تو پتا نہیں البتہ پاکستانیوں کے عدم تحفظ کے خدشات بڑھ جائیں گے
#جعلی دھمکی آمیز خطوط لکھنے میں عبدالرحمن ملک کا کوئی ثانی نہیں، رانا ثناء اللہ
آپ صحیح کہتے ہیں انہوں نے تو سوئس حکام کو اس طرح کے خطوط لکھوا دیئے تھے
#پیپلز پارٹی نے عوام کو غربت کے سوا کچھ نہیں دیا، ڈاکٹر مگسی
پیپلز پارٹی کے پاس غربت تھی وہ اس نے عوام کو دے دی اور خود امیر ہو گئی
#پاکستان کو قائد و اقبال کے فرمودات کے مطابق ناقابل تسخیر اور ترقی یافتہ ملک بنایا جائے ، ڈاکٹر مجید نظامی
فی الحال تو قائدو اقبال کی اپنی شخصیات داؤ پر لگی ہوئی ہیں… لبرل انتہا پسندوں کے ہاتھوں
#نئی افغان قیادت کے ساتھ مل کر خطے میں امن کے لیے کام کریں گے، وزیراعظم
نئی افغان قیادت کو سامنے تو آنے دیں اتنی تیزی نہ دکھائیں جناب
#ہم نے کشکول توڑا موجود ہ حکمرانوں نے دیگ اٹھالی،چودھری شجاعت
موجودہ حکمرانوں کی کھانے پینے کی اپنی عادتیں ہیں آپ کو پتا ہی ہے چودھری صاحب!
#پر امن افغان الیکشن طالبان کی قوت پر سوالیہ نشان ہے، خبررساں ایجنسی رائٹرزکا تبصرہ
تھوڑا صبر کریں آپ کے سب سوالیہ نشانوں پر پانی پھرنے والا ہے
#نواز شریف کو مفید مشورے دیتے رہیں گے، ہماری کوشش ہوگی حکومت پانچ سال پورے کرے، سابق صدر آصف زرداری
یہ کون سا احسان ہے میاں صاحب نے بھی تو آپ کے پانچ برس پورے کروائے ہی ہیں بغیر اس طرح کا بیان دیئے
#افغان طالبان پاکستان اور امریکا سمیت اغیار کے زیرِ اثر ہیں، حامد کرزئی
اور ان اغیار نے صدارت کی دو باریاں آپ کو دیں
#مشرف کا معاملہ انسانی ہمدردی اور میرٹ کی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کی جائے ،الطاف حسین
مستقبل قریب میں آپ کو بھی ہمدردی کے ایسے بولوں کی ضرورت تو نہیں پڑنے والی
#نواز شریف پر بھروسا نہیں کیا جاسکتا ، شرجیل میمن
آپ کا بلاول صاحب کے ساتھ زیادہ رابطہ ہے شاید آج کل
# عوامی مسائل پر حکومت کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، سید خورشید شاہ
اورقومی وسائل کے ساتھ جو ہوتا ہے ہونے دیں گے

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :