تیر و ترکش

ہفتہ 22 مارچ 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#امن اولین ترجیح ہے،نواز شریف
خواجہ آصف کو بھی سمجھائیں
#امریکی و سیکولر لابی مذاکرات کی میز الٹانے کے لیے کوشاں ہیں، سید منور حسن
اگر مذاکرات میز کی بجائے سنت کے مطابق مسجد کی صف پر بیٹھ کر کیے جائیں تو پھر کون الٹا سکے گا مسجد کی صف کو؟
#پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
جہاں وہ ہیں وہاں گرفتار کرنے کون جائے گا انہیں
#وزیراعظم ڈیڑھ ارب ڈالر کی شرائط قوم کو بتائیں، سید خورشید شاہ
قوم کو آم کھانے سے غرض ہے پیڑ گننے سے نہیں، ویسے یہ آم بھی قوم کو کہاں نصیب ہوں گے
#کسی سے تکرار کرکے پیپلز پارٹی میں انتشار نہیں ڈالنا چاہتا، مخدوم امین فہیم
رہے تھر میں مرنے والے بچے تو وہ تومرتے ہی رہتے ہیں
#وزیراعظم نے کراچی آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا
بھگتنا تو عوام ہی کو ہے چاہے سست ہویا تیز آپریشن
#جہاں ظلم،ناانصافی ہو وہاں کوئی حکومت نہیں چل سکتی،جسٹس عظمت سعید
حکمرانوں کو بھی بتا دیں شاید آپ کی ہی سن لیں
#سندھ حکومت میں شمولیت کے لیے متحدہ پھر سرگرم
اس حوالے سے لگتا ہے متحدہ کو اپنا سرٹھنڈا ہی رکھنے پڑے گافی الحال
#القاعدہ اور جند اللہ کا بھی جنگ بندی کا اعلان
لگتا ہے مذاکرات کی ٹرین پٹڑی پر چڑھنے ہی والی ہے
#دوست ممالک نے ڈیڑھ ارب ڈالر تحفے میں دیئے، اسحاق ڈار
اب ان دوست ممالک کو آپ نے کیا تحفہ دینا ہے بس اتنی سی بات بتا دیں… قوم کو نہیں… شیخ رشید کو
#زرداری نے قائم علی شاہ کو نہ بدلنے کا فیصلہ کر لیا
کیوں کہ زرداری صاحب جانتے ہے کہ
نواں نو دن… پرانا سو دن
#حکومت کی نیت ٹھیک ہے طالبان کی نہیں، سینیٹر عبدلرحمن ملک
آ پ کے منہ سے توخیر کی خبر اس وقت نہیں آئی جب آپ وزیر داخلہ تھے
#تھر میں قحط نہیں ٹھنڈ سے55بچوں کی اموات ہوئیں، سید قائم علی شاہ
سائیں کا بیان …بھی سائیں
#دہشت گردوں کو اپنی مرضی مسلط نہیں کرنے دیں گے، پرویز رشید
خواجہ آصف کی مرضی بھی مسلط نہیں کرنے دے گی قوم
#ڈالر کے استحکام کی گارنٹی نہیں دے سکتا، وزیر خزانہ
یہ بیان کہلاتا ہے حفظ ِ ما تقدم
#اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
اور اکثریت چاہے جیسے مرضی مرتی رہے
#حق پرستی کا پودا آج تناور درخت بن گیا ہے، الطاف حسین
تو آجائیں ناں آپ بھی اس تناور درخت کی چھاؤں میں بیٹھنے کو
#فیصلے قوم کو اعتماد میں لے کر کریں گے، سرتاج عزیز
قوم سے پہلے اُن قوتوں کو اعتماد میں لے لیں جنہوں نے فیصلوں پر عمل درآمد کرنا ہے… بالآخر
#میرے حلقے کے متاثرین کو نظر انداز کیا گیا، ارباب غلام رحیم
آپ بھی تواپنے حلقے کے متاثرین کو چھوڑ کر دبئی چلے گئے ناں
#مذاکرات میں پیش رفت کو خفیہ رکھنے کی حکمت عملی تیار
پہلے خواجہ آصف کی زبان بند کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی جائے تو بہتر ہوگا
#لاڑکانہ واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کریں گے، نثار کھوڑو
آپ سے نہیں ہوسکے گا یہ مشکل کام
#جس دن آٹا،چینی اور دالیں سستے داموں ملنے لگیں لوگ خود مان جائیں گے ملک ترقی کر رہا ہے، منور حسن
یہ ہے اصل بات جو اسحاق ڈار صاحب پتا نہیں کب جانیں گے
#تیل کی قیمتیں یکم اپریل کو کم کریں گے،اسحاق ڈار
قوم سے اپریل فول منانے کا ارادہ ہے کیا؟
#شہر میں بعض گروہ بلوچستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں ،ڈی آئی جی ویسٹ کراچی
اور جو گروہ’ہمسایہ برادر‘ملک سے آپریٹ ہو رہے ہیں ان کا بھی تو ذکر کریں ناں

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :