عدلیہ کا وقار

اتوار 2 مارچ 2014

Usama Khamis Minhas

اُسامہ خامس منہاس

جس سورج سے ارض پاک کو بے شمارمسائل کے باوجود روشنی میسر آئی وُہ آخر کار غروب ہو گیا۔آمریت کے پنجے جو پاکستان کی بنیادوں میں گاڈ دئیے گئے تھے وُہ اعلی عدلیہ ہی تھی جس نے اُس پُر آشوب دور میں آمریت کی آنکھ میں ڈال کر اسکا اثرِ جرائم ختم کیا۔ظلم کے دور میں جہاں ظلم اپنی حدوں سے تجاوز تو کر جاتا ہے مگر وہاں ظلم کے خاتمے کے لیے ایسے ایسے شجاع افراد ہر اول دستہ کیطرح نہ صرف اِسکا خاتمہ بلکہ اِس کی جڑوں کو بھی اکھاڑ دیتے ہیں۔جس قدر ستم پاکستان کے ساتھ گزشتہ برسوں سے ہوا اُس کی نظیر نہیں ملتی ،یعنی یہ ایسا ملک ہے جہاں قانون تو ہے مگر عمل ناپید ہے ۔اگر اِس گزشتہ دور میں عدلیہ میں افتخار محمد چوہدری جیسا مرد حُر نہ ہوتا تو نجانے آج یہ قلم کس کال کوٹھری میں قید ہوتا ۔خاندانی سیاست کرنے والوں کے خزانے تو ضرور بھر گئے مگر وُہ صرف عوامی پیسہ تھا جو ناجائز طریقے سے اِن کی شان و شوکت بنا تھا۔

(جاری ہے)

پھر ایسوں نے اپنی سیاست اور کرسی کو طوالت دینے کے لیے بے شمار ناجائز کارنامے انجام دیئے جس پر اعلی عدلیہ نے نوٹسز لیے اور ایسوں جن کی آنکھوں میں سور کا بال ہے کی آنکھوں میں عدلیہ کا ڈر پیدا کیا ۔خاندانی سیاست کرنے والوں نے پیسے سے تقریبا َ ہر محکمے کو پیسے سے خریدا ،ہر محکمے میں اعلی سطح پر خریداری کا سلسلہ شروع کیا جس سے میرٹ کا خاتمہ ہو گیا ۔عدلیہ نے اِس غیر قانونی عمل پر ایکشن لیا اور تاریخی حکم جاری کیے جس سے جملہ محکموں میں میرٹ کا نظام دوبارہ رائج ہوا۔سیاست کے ایوانوں میں آج زیادہ تر افراد جن کا چرچہ رہتا ہے ۔اُن کی دولت غیر ممالک میں پڑی ہے جس کا فائدہ ملک عظیم کی بجائے دوسرے ممالک لے رہے ہیں۔لاپتہ افراد پر عدلیہ نے جو موقف پیش کیا وُہ بھی تاریخی نوعیت کا حامل ہے اور حکومت پاکستان کے لاکھ بہانوں کے بعد بھی عدلیہ نے لاپتہ افراد کو بازیاب کروا کر غلط عزائم کے حامل افراد و گروپس کے سر میں راکھ ڈالی۔آج ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز بھی یہی ہے کہ انہوں نے اپنی عدلیہ کو سو فیصد دباو سے آزاد کیا۔کیونکہ جہاں انصاف سستا اورفوری ہو وہاں جرائم کا ریٹ بھی کم ہوتاہے۔اِس ملک میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے جتنے بھی از خود نوٹس لیے اُن کا تاریخ پاکستان کو بہت فائدہ ہوا۔اگر ایسے ہی جج ملک کہ ہر عدالت میں اور ایسے ہی سربراہ ہر ادارے میں آجائیں تو وُہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایک بہترین اورخود مختار ملک ہو گا

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :