تیر و ترکش

بدھ 26 فروری 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#مشرف کی قسمت کا فیصلہ خصوصی عدالت میں ہوگا، فوجی کورٹ مسترد
ملزم کو جتنا پروٹوکول مل رہا ہے اس سے تو نہیں لگتا کہ…
#قوم فکر نہ کرے حالات بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گے، نواز شریف
کیوں کہ ڈار صاحب نے پکے پنکچروں کا بندوبست کر لیا ہے
#فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایم کیو ایم کی ریلی
ہائے ہائے آج نہ ہوئے میجر کلیم شہید
#خصوصی عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے عوامی عدالت جائیں گے،احمد رضا قصوری
ڈریں اس وقت سے جب اس ملک میں سچ سچ کی عوامی عدالت لگے گی
#بلاول کو جواب دے سکتا ہوں لیکن بڑوں نے بچوں کو جواب دینے سے منع کیا ہے،خالد خراسانی
وہ بڑے ہیں کون یہ بھی کبھی بتا دیں
#بھارتی فوج میں جاسوسوں کی بھر مار ہے، وزیر دفاع انتھونی
کھوٹا پیسااپنا بنیئے کو کیا دوش…
#دبئی میں پیر صدر الدین راشدی کی آصف زرداری سے ملاقات
عالم برزخ میں بھٹو صاحب پیر صاحب پگارا کو ڈھونڈ رہے ہوں گے
#حکمران اسلامی نظام نافذ کریں طالبان کو راضی کر لیں گے، پروفیسر ابراہیم
امریکا کو کون راضی کرے گا…؟
#مولانا سمیع الحق کا حافظ طاہر اشرفی سے ٹیلی فونک رابطہ
اس میں خبر والی کون سی بات ہے
#مشرف کا ساتھ دینے پر کوئی شرمندگی نہیں، شیخ رشید
آپ کو پہلے کب شرمندگی ہوئی کبھی جو،اب ہوگی
#دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم فوج کے ساتھ ہے، الطاف حسین
بس بھائی! اب اس بیان پر قائم رہیے گا دوچار مہینے
#امریکی سی آئی اے سربراہ کی اسلام آباد آمد، جنرل رحیل شریف سے اہم ملاقات
وفاقی وزیر اطلاعات کو اس آمداوراہم ملاقات کی اطلاع نہ ہوسکی… کوئی حد ہے آخر جمہوریت کی بالا دستی کی
#تحریک انصاف کی قیادت بالغ ہونا شروع ہو گئی، حسن نثار
ہارون الرشید صاحب کو بھی بتا دیں
#طالبان کے خلاف آپریشن میں کوئی کردار نہیں ہوگا، امریکی سفیر
پھر آپریشن کیوں ہوگا؟
#انرجی سیور بلبوں کی تقسیم میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، عابد شیر علی
اورخریداری کے متعلق کیا خیال ہے جناب کا؟
#امریکا نے وزیر اعظم کی درخواست پر2ماہ سے ڈرون حملے روک دیئے ہیں،سرتاج عزیز
اس کامطلب اب اگر ڈرون حملے ہوئے تو وزیر اعظم کی مرضی سے ہوں گے؟
#بھارت ، چھاؤنی میں تیندوا گھس گیا ،اسکول کالج بند
یہ تیندوا بھی آئی ایس آئی کے نام نہ لگا دے کہیں بھارتی فوجی جنتا
#ایم کیو ایم 9مارچ کو لاہور میں روحانی اجتماع کرے گی
معرفت کے ولایتی نسخے تقسیم ہوں گے کیا لاہور میں 9 مارچ کو
#قائد اعظم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے تھے، چیف جسٹس
وہ تو زیادہ دیر نہ زندہ رہے لیکن ان کے وارثوں کی چاہت کیا رہی، اس کی گواہی تو66برس کی تاریخ دے ہی رہی ہے ناں…
#طالبان نے چودھری نثار کی کرکٹ کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی
چودھری صاحب یہ پیش کش محمد یوسف یا انضمام الحق سے کراتے ناں
#ایف بی آر نے400 بڑے ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کر دی
کیا ان400میں کوئی ہمارا سیاست دان رہنما بھی ہے؟
#بندوق کی نوک پر شریعت نافذ کرنے والے قوم کو قبول نہیں، شرجیل میمن
قلم کی نوک سے بنائے گئے آئین کو مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے تو بندوق کی نوک کی ضرورت ہی نہ پڑے
#طالبان سے مذاکرات کے لیے نواز شریف کو خود آگے آنا چاہیے، شیخ رشید
نوا ز شریف آگے آئے تو پیچھے کون رہے گا ؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :