تیر و ترکش

بدھ 5 فروری 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#عمران خان اور فضل الرحمن کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، طالبان ترجمان
اللہ جو کرتا ہے ٹھیک ہی کرتا ہے…
#فیس بک پر جعلی کالم، عرفان صدیقی نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کرا دی
جب ’اصل کالم‘ نہ لکھے جائیں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے
#مسئلہ کشمیر فیصلہ کن مرحلے پر لے آئے نظر یں پاکستان پر ہیں، حریت رہنما
آپ اپنی نظریں اللہ پر ہی رکھیں پاکستان کی نظریں آج کل’کہیں اور‘ مصروف ہیں
#طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سوا کوئی آپشن زیر غور نہیں، تسلی بخش پیش رفت ہورہی ہے، وزیراعظم
بس ذرا پرویز رشیدوں اور نجم سیٹھیوں سے دھیان ہٹا کر رکھیں
#چودھری نثار ہمارے وزیر داخلہ ہیں یا طالبان کے ، بلاول بھٹو
کاش آج نصیر اللہ بابر زندہ ہوتے تو آپ کو کافی کچھ سمجھا دیتے
#پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی منگنی تو ہو پھر نکاح کا بھی دیکھ لیں گے ،منظور وسان
وسان صاحب شاید بھول رہے ہیں اب ایم کیو ایم سے منگی نکاح نہیں بلکہ ’حلالہ‘ کا دیکھنا ہوگا
#بلاول سندھ کی پانچ ہزار سالہ قدیم تہذیب کو متعارف کرا رہے ہیں، شرجیل میمن
اس کام کے لیے تو سائیں قائم علی شاہ زیادہ مناسب تھے عینی شاہد کے طور پر
#عطاء الحق قاسمی کے دفتر سے واپسی پر وزیراعظم کے سکواڈ میں شامل دو گاڑیوں کو حادثہ9اہلکار زخمی
ڈرائیوروں کو کہیں قاسمی صاحب نے کچھ لطیفے نہ سنا دیئے ہوں
#پرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہو جانا چاہیے، ظفر اللہ جمالی
لگتا ہے آپ کو ابھی تک اسلام آباد سے واپسی کا سفر یاد ہے
#آنکھیں بند نہیں کسی کو غلط فہمی ہے تو دور کر لے، سپریم کورٹ
آپ کچھ ایسا کریں ناں کہ ’کسی‘ کی غلط فہمی دور ہو جائے
#لندن میں کچھ نہ کچھ تو ہوگا، وزیر جیل خانہ جات سندھ
وہی ہو گا جو منظور خداہوگا
#آج بھی مصر کا آئینی اور قانونی صدر ہوں، محمد مرسی
گویا آپ مصرکے رفیق تارڑ ہیں
#مخلص کارکنان اور عوام کی محبت ہی میرا سب سے قیمتی سرمایہ ہے، الطاف حسین
اس قیمتی سرمائے کو پھر بے دریغ تو خرچ نہ کرنا چاہیے
#احتجاج یا الزامات عمران فاروق کیس کی تحقیقات سے نہیں روک سکتے، اسکاٹ لینڈ یارڈ
کرلو جو کرنا ہے…
#خصوصی عدالت میں افتخار چودھری کے ذہن کے لوگ لائے گئے، احمد رضا قصوری
شکر کریں چودھری صاحب ریٹائر ہو گئے
#سیاسی قیادت ایک ہو گئی اب مل کر کام کرنا ہوگا، آصف زرداری
مل کر آپ نے عوام کا ہی ’کام کرنا‘ ہے ناں…
#قومی مسائل پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، میاں نواز شریف
کیوں کہ سیاست تو ’قومی وسائل‘ پر ہی کرنا روایت ہے ہماری
#طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ
اگر آپ اسے اندرونی معاملہ رہنے دیں تو…
#نواز زرداری کا اکٹھے بیٹھنا نیک شگون ہے، مولانا فضل الرحمن
آپ کے لیے… ناں
#طالبان ہمارے بھائی ہیں امریکانے افغانستان نہیں اپنے مفاد کے لیے کام کیا ، حامد کرزئی
کاش سرحد کے اِس طرف والوں کو بھی اس بات کی سمجھ آجائے
#طالبان سے مذاکرات، حکمران اپنا ایجنڈا واضح کریں، سید عطا المومن شاہ بخاری
جان دیو شاہ جی… کیوں مروانا ہے آپ نے’سب کو‘
#پاکستان سے تعلقات چٹان کی طرح مضبوط ہیں، سعودی سفیر
آج کل یہ چٹان ذرا خشک ہو گئی ہے کچھ اس کا بھی خیال کریں
#عمران خان ہمیشہ طالبان کا مقدمہ لڑتے آئے اب بھی لڑیں، پرویز رشید
خان صاحب کو اتنا بھی ماموں نہ بنائیں آپ
#ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان کی گرفتاری کا علم نہیں‘ وزیر داخلہ سندھ
کیوں کہ یہ داخلی سے زیادہ خارجی معاملہ ہے
#بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی، اعتزاز احسن
اس مزید مضبوط پیپلز پارٹی میں پھر آپ کہاں ہوں گے؟
#ایران پر پابندیاں عاید کرنے سے گریز کیا جائے، ہیلری کلنٹن
گریز کیااب تو پرہیز کی نوبت آپہنچی ہے

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :