Tharparkar - Urdu News

تھرپارکر ۔ متعلقہ خبریں

Tharparkar
ضلع تھرپارکر پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ آخری قومی مردم شماری 1998ء کے مطابق اس کی آبادی 955،812 ہے جس میں سے صرف 4.54 فیصد ہی شہروں میں مقیم ہے۔ اس کے شمال میں میرپور خاص اور عمرکوٹ کے اضلاع، مشرق میں بھارت کے بارمیر اور جیسلمیر کے اضلاع، مغرب میں بدین اور جنوب میں رن کچھ کا متنازع علاقہ ہے۔ ضلع کا کل رقبہ 19،638 مربع کلومیٹر ہے۔ 1990ء تک عمرکوٹ اور میرپورخاص کے اضلاع ضلع تھرپارکر کا حصہ تھے، جس کا صدر مقام میرپور خاص شہر تھا۔ 31 اکتوبر 1990ء کو اسے دو اضلاع میرپور خاص اور تھرپارکر میں تقسیم کر دیا گیا۔ تھرپارکر کا ضلعی صدر مقام مٹھی ہے۔ عمرکوٹ کو 17 اپریل 1993ء کو ایک الگ ضلع بنایا گیا۔ اس ضلع کا بیشتر علاقہ صحرائے تھر پر مشتمل ہے۔ یہاں کے اہم شہر مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو ہیں جبکہ کراچی سے بھارت جانے والی ریلوے لائن بھی یہیں سے گزرتی ہے۔
تھرپارکر کی مزید خبریں‎

Read Urdu News about Tharparkar City. Breaking news, daily photos, articles, picture galleries and columns about your city Tharparkar. Complete in depth overview of Tharparkar. Stay up to date with all local news and national news of Tharparkar city

تھرپارکر شہر کی تمام خبریں۔ پڑھئیے تھرپارکر کی تازہ ترین خبریں، دیکھئے تصاویر، ویڈیوز، کالم اور مضامین۔ رہئیے اپنے شہر تھرپارکر کی ہر خبر سے با خبر۔ صرف اردو پوائنٹ کے ہمراہ