Nowshera - Urdu News

نوشہرہ ۔ متعلقہ خبریں

Nowshera
خیبر پختونخوا کا ایک ضلع ۔نوشہرہ پشاور کي پراني تحصيل تھي۔ جس نے يکم جولائي1988کو ضلع کي حيثيت اختيار کي ۔اب يہ پشاورڈويژن کا تيسرا ضلع ہے جو پشاور ضلع سے جدا کيا گيا ہے۔يہ ضلع قومي شاہراہ پشاور تا پنجاب کے کنارے واقع ہے۔ محل وقوع کے لحاظ سے یہ ضلع تاريخي اہمیت کا حامل ہے۔يہ ضلع مرکزي ايشيا اور انڈيا کو ملانے والا دروازہ بھيک ہلاتا ہے۔اور دریائے سندھ کے کنارے واقع ہونے کي وجہ سے باقي علاقوں پر فوقيت بھي رکھتا ہے۔ يہ علاقہ تین ہم عصر علماء خوشحال خان خٹک ، کا کا صاحب اوران کے استاد شیخ اخوند ادین سلجوقی کے علاوہ پير مانکي شريف جيسے مذہبي پيشوائوںکي وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔يہ حقيقت ہے کہ پرانا ضلع پشاور نوشہرہ تحصيل کي وسيع صنعتي بنياد کي وجہ سے مشہور تھا۔ شروع سے یہاں بڑے بڑے صنعتي کارخانے قائم ہیں۔ اس ضلع میں اب رسالپور اور چراٹ بھي صنعتي اعتبار سے ترقي کر رہے ہيں۔
نوشہرہ کی مزید خبریں‎

Read Urdu News about Nowshera City. Breaking news, daily photos, articles, picture galleries and columns about your city Nowshera. Complete in depth overview of Nowshera. Stay up to date with all local news and national news of Nowshera city

نوشہرہ شہر کی تمام خبریں۔ پڑھئیے نوشہرہ کی تازہ ترین خبریں، دیکھئے تصاویر، ویڈیوز، کالم اور مضامین۔ رہئیے اپنے شہر نوشہرہ کی ہر خبر سے با خبر۔ صرف اردو پوائنٹ کے ہمراہ