Mehrabpur - Urdu News

محراب پور ۔ متعلقہ خبریں

Mehrabpur
محراب پور پاکستان کے صوبہ سندھ کا شہر ہے جو ضلع نوشہرو فیروز میں واقع ہے۔ یہ ضلع نوڑشہروفیروز کا قدیم اور اہم ترین شھر ہے۔ حال ہی میں اس شہر کو تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہر کی ترقی میں اور اضافہ ہو گیا ہے۔ اس شہر کی کل آبادی لگ بھگ ایک لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ آبادی کا اکثر حصہ کاشتکاری کرتاہے۔ لیکن یہان تجارت بھی خوب ہوتی ہے، کاروبار کے لحاظ سے یہ شہر سندھ کا آٹھواں بڑا شہر ہے۔ یہاں پر پاکستان کی سب سے بڑی گڑ منڈی بھی موجود ہے جہاں سے گڑ سارے ملک کے علاوہ پڑوسی ملکوں کو بھی بھیجا جاتا ہے۔ محراب پور کی سبزی منڈی پورے ضلع میں سب سے بڑی سبزی منڈی ہے۔ محراب پور فرنیچر کی صنعت میں بھی بہت آگے ہے یہاں کا عمدہ فرنیچر پورے پاکستان پیں مشہور اور لاثانی ہے۔ مرکزی ریلوے لائن اس شہر کے درمیان سے گزرتی ہے جس کی بدولت یہ پورے ملک سے منسلک ہے، اور یہاں سے لنک روڈز بھی نکلتے ہیں جو کچھ ہی فاصلے پر قومی شاہراہ (N-5) کے ساتھ مل جاتے ہیں۔ یہ محراب پورہالانی روڈ اور محراب پور سے کوٹری روڈ ہیں۔ محراب پور کی اکثر آبادی پنجابی اور اردو بولتی ہے اور سندھی بولنے والوں کی بھی اچھی خاصی تعداد اس شہر میں آباد ہے۔ یہ شہر اپنے پر امن ماحول اور بھائی چارے کی وجہ سے پورے ملک میں مشہور ہے۔ ہیاں کی سیاسی و سماجی تنظیمیں ہر کٹھن گھڑی میں اپنے شہریوں کو آفات میں نہیں چھوڑتیں۔ کوئی بھی ہو مشکل کی گھڑی میں محراب پوریوں نے یکجہتی کا مظاہرا کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی مدد کی ہے۔ یہاں کی سماجی تنظیموں میں انجمن نوجوانان کمبوہاں پیش پیش ہے۔ یہاں کی ادبی تنظیموں میں کائناتِ ادب اور بزمِ شعرو ادب پیش پیش ہیں، جو وقتاً فوقتاً ادبی اور سماجی خدمات سر انجام دیتی رہتی ہیں، یہاں کی ادبی شخصیات میں علی ساحل، ایاز جوکھیو، غلام محمد وامق اور شرافت علی ناز ہیں جو ملکی سطح پر ادب کی خدمت کر رہے ہیں۔
محراب پور کی مزید خبریں‎

Read Urdu News about Mehrabpur City. Breaking news, daily photos, articles, picture galleries and columns about your city Mehrabpur. Complete in depth overview of Mehrabpur. Stay up to date with all local news and national news of Mehrabpur city

محراب پور شہر کی تمام خبریں۔ پڑھئیے محراب پور کی تازہ ترین خبریں، دیکھئے تصاویر، ویڈیوز، کالم اور مضامین۔ رہئیے اپنے شہر محراب پور کی ہر خبر سے با خبر۔ صرف اردو پوائنٹ کے ہمراہ