Lakki Marwat - Urdu News

لکی مروت ۔ متعلقہ خبریں

Lakki Marwat
خیبر پختونخوا کا ایک ضلع۔ضلع لکی مروت بنوں ڈویژن کے ایک نئے ضلع کی حیثیت سے یکم جولائی 1992کو معرضِ وجود میں آیا۔ اس کی سرحدیں ایک طرف بنوں اور دوسری جانب پنجاب سے ملتی ہیں۔ اپنی جغرافیائی حدود، بڑھتی ہوئی آبادی، اور جنوبی میدانی علاقوں میں ایک مرکزی مقام کی وجہ سے بنوں ضلع کی یہ پرانی تحصیل بہت پہلے ضلع بننے کی مستحق تھی۔ یہ خطہ زمین خشک بنجر میدان ہونے کی وجہ سے ابھی تک ترقی کی حدود کو چھو نہیں سکا، جس کی وجہ کئی رکاوٹیں مثلاً پانی کی عدم دستیابی اور سہولتوں کا فقدان ہیں. یہاں کی زمین کا فی حد تک بنجر اور غیر آباد ہے۔ اِن تمام محرومیوں کے باوجود قدرت نے اس ضلع کو محنتی اور ہنرمند افرادی قوت عطا کی ہے۔ جسکی وجہ سے یہ علاقہ تجارتی مرکز بن رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ کیذرائع اور معدنی وسائل کو لوگوں کی معاشی حالت بہتر بنانے میں بڑا عمل دخل حاصل ضلع کی اکثریّت مروت قوم پر مشتمل ہے۔ یہاں پشتو زبان بولی جاتی ہے۔ یہاں پر سمینٹ کا ایک کارخانہ لکی سیمنٹ کے نام سے ہے۔ سیاسی حوالے سے یہاں سیف اللہ برادران کافی شہرت کے حامل ہیں۔ جنہیں پاکستان میں بادشاہ گر کے نام سے یاد کیا جاتاہے۔ضلع کی تحصیل نورنگ کی زمین کافی حد تک زرخیز ہے۔ یہ علاقہ اہم تجارتی مرکز تصور ہوتاہے۔
لکی مروت کی مزید خبریں‎

Read Urdu News about Lakki Marwat City. Breaking news, daily photos, articles, picture galleries and columns about your city Lakki Marwat. Complete in depth overview of Lakki Marwat. Stay up to date with all local news and national news of Lakki Marwat city

لکی مروت شہر کی تمام خبریں۔ پڑھئیے لکی مروت کی تازہ ترین خبریں، دیکھئے تصاویر، ویڈیوز، کالم اور مضامین۔ رہئیے اپنے شہر لکی مروت کی ہر خبر سے با خبر۔ صرف اردو پوائنٹ کے ہمراہ