Kohat - Urdu News

کوہاٹ ۔ متعلقہ خبریں

Kohat
خیبر پختونخوا کا ایک ضلع۔ ضلع کوہاٹ اپنے ہيڈکوارٹر کوہاٹ کے نام سے پکارا جاتاہے۔يہ برِصغير کا ايک پرانا ضلع ہے۔کوہاٹ کا ذکر بدھ مت کي قديم تاريخ ميں بھي پايا جاتا ہے۔زمانہء حال ميں بھي اس ضلع کو جغرافيائي ، عمومي اور دفاعي اعتبار سے خصوصي اہميت حاصل ہے یہاں پر پاکستان کی سب سے پرانی چھاونی موجود ہے۔۔اس ضلع کي سرحديں اورکزئي ايجنسی ،ضلع پشاور ،صوبہ پنجاب ،ضلع ھنگو اور ضلع کرک سے ملتي ہيں۔ عجب خان آفریدی اور فوجي چھائوني نے کوہاٹ کو ايک ناقابلِ فراموش داستان بناديا ہے۔کوہاٹ زرعي اعتبار سے اور خصوصاًميو ہ جات کي وجہ سے کافي زرخيزہے۔ امرود کا پھل یہاں کی خصوصی پیدوار میں شامل ہے۔ روايتي لحاظ سے يہ ايک تجارتي مرکز ہے۔قبائلي علاقہجات اور پنجاب کيلئے ايک اہم منڈي کي حيثيت رکھتاہے۔ يہاں کے لوگ بہت ذہين اور محنت کش ہيں۔ ٹرانسپورٹ اورسروسِز ميں يہ لوگ کليدي حيثيت رکھتے ہيں۔ساتھ ساتھ يہاں کے لوگ دفاعي امور ميں بھي کافي مہارت رکھتےہيں۔ ڈيم ،اہم فوجي تنصيبات ،انڈس ہائي وے اور کوہاٹ سُرنگ کي تعمیر کي بدولت يہ ضلع کافی اہمیت رکھتا ہے۔ کوھاٹ میں اکثریت بنگش قبائیل کی ھے۔ اردو کے بین الاقوامی شہرت رکھنے والے شاعر احمد فراز کا تعلق بھی اسی ضلع سے ہے۔ کوہاٹ میں ہندکو اور پشتو زبان بولی جاتی ہے۔
کوہاٹ کی مزید خبریں‎

Read Urdu News about Kohat City. Breaking news, daily photos, articles, picture galleries and columns about your city Kohat. Complete in depth overview of Kohat. Stay up to date with all local news and national news of Kohat city

کوہاٹ شہر کی تمام خبریں۔ پڑھئیے کوہاٹ کی تازہ ترین خبریں، دیکھئے تصاویر، ویڈیوز، کالم اور مضامین۔ رہئیے اپنے شہر کوہاٹ کی ہر خبر سے با خبر۔ صرف اردو پوائنٹ کے ہمراہ