Chitral - Urdu News

چترال ۔ متعلقہ خبریں

Chitral
چترال صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک ضلع ہے۔ چترال پاکستان کے انتہائی شمالی کونے پر واقع ہے۔ یہ ضلع ترچ میر کے دامن میں واقع ہے جو کہ سلسلہ کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی ہے۔ اس کی سرحد افغانستان کی واخان کی پٹی سے ملتی ہے جو اسے وسط ایشیا کے ممالک سے جدا کرتی ہے۔ ریاست کے اس حصے کو بعد میں ضلع کا درجہ دیا گیا۔ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن سے منسلک کیا گیا۔ اپنے منفرد جغرافیائی محلِ وقوع کی وجہ سے اس ضلع کا رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے تقریباپانچ مہینے تک منقطع رہتا ہے۔ اپنی مخصوص پُر کشش ثقافت اور پُر اسرار ماضی کے حوالے سے ملفوف چترال کی جُداگانہ حیثّیت نے سیاحت کے نقطہء نظر سے بھی کافی اہمیّت اختیار کر لی۔ جنگ افغانستان کے دوران اپنی مخصوص جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے چترال کی اہمیّت میں مزید اضافہ ہوا۔ موجودہ دور میں وسطی ایشیائی مسلم ممالک کی آزادی نے اس کی اہمیت کو کافی اُجاگر کیا۔ رقبے کے لحاظ سے یہ صوبہ کا سب سے بڑا ضلع ہے۔
چترال کی مزید خبریں‎

Read Urdu News about Chitral City. Breaking news, daily photos, articles, picture galleries and columns about your city Chitral. Complete in depth overview of Chitral. Stay up to date with all local news and national news of Chitral city

چترال شہر کی تمام خبریں۔ پڑھئیے چترال کی تازہ ترین خبریں، دیکھئے تصاویر، ویڈیوز، کالم اور مضامین۔ رہئیے اپنے شہر چترال کی ہر خبر سے با خبر۔ صرف اردو پوائنٹ کے ہمراہ