ہنگلاج نانی مندر کا سالانہ تین روزہ میلہ 6 اپریل کو شروع ہوگا

بدھ 4 اپریل 2018 16:40

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) ہنگلاج نانی مندر کا سالانہ تین روزہ میلہ 6 اپریل کو شروع ہوگا،میلے میں دنیا بھر کے علاوہ اندرون ملک سے ہزاروں ہندو یاتری شرکت کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو بھی میلے میں شرکت کی دعوت،تمام تیاریاں مکمل،سیکورٹی کے سخت انتظامات تفصیلات کے مطابق ضلع لس بیلہ کے صدر مقام اوتھل سے تقریباً 140 کلومیٹر دور سب تحصیل لیاری کے پہاڑی سلسلے میں واقع کوسٹل ہائی وے پر دریائے ہنگول کے قریب ہِنگلاج مندر کا سالانہ تین روزہ میلہ 6 اپریل سے شروع ہوگا جو 8 اپریل تک جاری رہے گا میلے میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے ہزاروں ہندو یاتری اس میلے میں شرکت کریں گے اور پٴْوجا پاٹ کے علاوہ اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے،جب کہ میلے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر سے خصوصاً سندھ سے ہندو یاتریوں کے پیدل آنے والے قافلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ،اس حوالے سے ہنگلاج ماتا ویلفیئر ٹرسٹ کے مطابق ماضی کی طرح اس سال بھی ہنگلاج مندر کا میلہ جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا میلہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے میلے میں شرکت کے لیئے آنے والے تمام یاتریوں کے لیئے پینے کے صاف پانی اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت تمام انتظامات مکمل کردیئے گئے ہیں، ہنگلاج ماتا ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو میلے میں شرکت کی دعوت ہے جو اس نے قبول کرلی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میں کوشش کرونگا کہ خود شرکت کروں آکر میں نہ آیا تو بھی میں اپنے کسی نمائندے کو ضرور بیجوں گا جس پر ہنگلاج ماتا ویلفیئر ٹرسٹ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا،دوسری جانب رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے بتایا کہ ہنگلاج نانی مندر کے لیئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے میلے میں لیویز کے ساتھ بلوچستان کانسٹیبلری اور ایف سی کے اہلکار بھی تعینات کیئے گئے ہیں مندر کے چاروں اطراف میں بھی لیویز اہلکار تعینات کیئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہنگلاج مندر کے میلے کے لیئے سیکورٹی فل پروف انتظام کیئے گئے ہیں اور کسی بھی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کے لیئے سیکورٹی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،اس حوالے ہنگلاج مندر میلے کی انچارج و اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویڑن بیلہ عزت نزیر بلوچ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کی ہدایت کی روشنی میں ہنگلاج نانی مندر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں میلے کے دوران مکران کوسٹل ہائی پر لیویز گشت کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ ہنگلاج مندر جانے والے راستے پر جگہ جگہ عارضی ناکے لگائے ہیں میلے میں شرکت کرنے کے لیئے جانے والوں کی جگہ جگہ مکمل تلاشی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہنگلاج مندر کے میلے میں سول کپڑوں میں ملبوس سیکورٹی بھی تعینات کیئے جائیں گے،محکمہ صحت لس بیلہ نے ہنگلاج مندر کے میلے کے لیئے ڈاکٹرز ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے جو یاتریوں کا مفت علاج اور ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد دینے میں بھی اپنا اہم کر دار ادا کرینگے اس کے علاوہ پی ایچ آئی ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر تنویز آفتاب بلوچ نے ہنگلاج میلے کے لیئے ادویات اور دو ڈاکٹرز فراہم کیئے ہیں دو تین روزہ میلے کے دوران اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے،جبکہ انچارج ایدھی بلوچستان کے مطابق عبدالستار ایدھی فاوّنڈیشن کی طرف سے ہنگلاج مندر کے میلے کے لیئے دو ایمبولینس اور ایدھی رضاکار بھی فراہم کیئے ہیں جو کہ پانچ روز تک وہاں موجود رہیں گے کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں فیصل ایدھی کی خصوصی ہدایت پر ایدھی ہیلی کاپٹر بھی مہیا ہوگا*

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں