2018 کے عام انتخابات میں بھی کامیابیوں کا تسلسل قائم رکھیں گے،سردار محمد صالح بٴْھوتانی

اتوار 18 مارچ 2018 18:00

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) 2018 کے عام انتخابات میں بھی ہم ماضی کی روایت قائم رکھتے ہوئے کامیابیوں کا تسلسل قائم رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بٴْھوتانی نے حًب کے علاقے ساکران میں صحبت خان مری کے ظہرانے میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق نائب ناظم ڈسٹرکٹ لسبیلہ محمد ابراہیم دًودا،بابو فیض شیخ، خالد مٴْوندرہ لاسی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ،ِسردار محمد صالح بھٴْوتانی نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل سنے اور حل کرانے کی پختہ یقین دہانی کرائی،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور حال ہی میں صرف ساحلی شہر گًڈانی کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوص شہزاد صالح بھٴْوتانی نے سات کروڑ روپے کی اسکیمات رکھی ہیں،جبکہ میں نے اپنے ایم پی اے فنڈز سے حًب,دٴْریجی،وِندر، گًڈانی،سب تحصیل لیاری کے دور دراز علاقوں میں عوام کو بنیادی ضروریات پانی،بجلی،رابطہ سڑکوں فراہم کیں۔

(جاری ہے)

سردار صالح بھٴْوتانی نے مزید کہا کہ بھوتانی خاندان کا نصب العین حلقے اور لسبیلہ کے عوام کی حقیقی خدمت ہے،عوام نے جو عزت دی ہے ہم کبھی نہیں بھول سکتے،ہم عوامی سیاست کرتے ہیں اس لیئے ہمارے دروازے عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں