حب ،سٹی پولیس کی کارروائی، جعفر آباد سے اغواء ہونے والی دوشیزہ بازیاب ،ملزم گرفتار

اتوار 18 مارچ 2018 17:10

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) حب سٹی پولیس کی کاروائی جعفر آباد سے اغواء ہونے والی دوشیزہ بازیاب ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ محمد ہاشم مہمند کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی حب سرکل جان کھوسہ کے سربراہی میں ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے ضلع لس بیلہ کے صنعتی شہر حب کے علاقے بلوچ کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل جعفر آباد سے اغواء ہونے والی لڑکی کو بازیاب کرکے ملزم جمیل کرد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی.

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں