اوتھل ،زیروپوائنٹ کے مقام پر مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم،ایک نوجوان جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی

جمعہ 23 فروری 2018 16:50

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) اوتھل کے قریب زیروپوائنٹ کے مقام پرمزداٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم،ایک نوجوان موقع پر جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوتھل کے قریب زیروپوائنٹ کے مقام پر مزدا ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں راشد علی ولد عبدالرشید بلوچ سکنہ مواچھ گوٹھ کراچی موقعے پر ہی جاں بحق جب کہ محمد معاذ ولد علی محمد بلوچ سکنہ مواچھ گوٹھ کراچی شدید زخمی ہوگیا زخمی اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاںزخمی کو کراچی ریفر کردیا گیاپولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں