مائنز تنازع میں قتل ہونے والے علی شیخ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیئے شیخ برادری نے انتظامیہ کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا

اتوار 28 جنوری 2018 18:41

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2018ء) مائنز تنازعے میں قتل ہونے والے علی شیخ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیئے شیخ برادری نے انتظامیہ کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا لسبیلہ کے روایتی امن کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی واقع کو ایک ہفتہ گزر گیا لیکن قاتل تاحال آزاد ہیں.

(جاری ہے)

جام کمال خان قتل کا فوری نوٹس لیں شیخ قبائل کے جرگہ میں فیصلہ تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل میں شیخ قبائل اور ان کی ذیلی شاخوں اور برادریوں کا اتوار کے روز ایک گرینڈ جرگہ شیخ ہاؤس اوتھل میں چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ اور چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ شیخ غلام اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا جرگے میں شیخ قبائل سمیت ان کی مختلف ذیلی شاخوں کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اجلاس میں چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ ,چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ شیخ غلام اکبر ,بابو فیض شیخ , زرعی بینک کے مینجر محمد بخش شیخ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ کے روایتی امن کو سبوتاڑ کرنے کی مزموم کوشش کی گئی ہے کسی بھی مہذب معاشرے میں اگر قتل جیسا سنگین جرم ہوتا ہے تو قانون فوری حرکت میں آتا ہے لیکن یہاں روایتی امن کو پیروں تلے روندا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے مقررین نے کہا کہ لسبیلہ کو مقتل گاہ بنانے کے خواب دیکھنے والوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا امید ہے کہ جام آف لسبیلہ وزیر مملکت پٹرولیم و قدرتی وسائل نواب جام کمال خان ان عناصر کو جلد بے نقاب کرینگے چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ اور چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ شیخ غلام اکبر نے علی شیخ کے قاتلوں کے لیے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہو کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے اور متعلقہ مائنز پر فوری کام بند کروایا جائے بصورت دیگر اگر روایتی امن کو خطرہ لاحق ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور لیویز فورس پر عائد ہوگی اس موقع پر شیخ قبائل سمیت انکی برادری سے تعلق رکھنے والے مختلف برادریوں کے سینکڑوں لوگ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں