پانچویں حب 4×4 جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا

اتوار 28 جنوری 2018 17:22

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2018ء) پانچویں حب 4×4 جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا جس میں سینئر، جونیئر مرد اور خواتین ڈرائیورز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے حب میں ایک نجی ٹی وی نیٹ ورک کے تعاون سے میکس ڈرٹ ایرینا میں 5 ویں ریلی کا آغاز ہوگیا ہے، اونچے ، نیچے اور پتھریلے ٹریک پر دوڑنے والی گاڑیاں دھول اڑا رہی ہیں۔

پانچویں حب ریلی میں خطروں کے کھلاڑی شور مچاتی اور تیز رفتار گاڑیوں کے ساتھ مقابلے جیتنے کے لیے سیٹ بیلٹیں باندھ کر ٹریک پر اتر گئے۔چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی کا کہنا ہے کہ ’اس سال ہم نے بڑے پیمانے پر ریلی کی تیاریاں کیں کیونکہ 50 خطرناک ڈرائیورز کے علاوہ دیگر لوگ بھی ٹریک پر اپنی گاڑیاں دوڑائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ’اس سال شرکاء کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ پورے ایونٹ سے بھرپور طریقے سے محظوظ ہوسکیں.شجاعت شیروانی نے مزید کہا کہ مستقبل میں ریلی کو اور بہتر انداز میں منعقد کرنے کے لئے پاکستان میں فارمولہ ون ریسنگ ٹریک بنانے پر غور کر رہے ہیں.اس حوالے سے ابو ظہبی میں فارمولہ ون ریسنگ ٹریک کی انتظامیہ سے ملاقات ہوء ہے بہت جلد پاکستان میں بھی ٹریک بنانے کا آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ 22 کلومیٹر ٹریک پر ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پاکستان کے پچاس بہترین ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں جبکہ خواتین ڈرائیورز بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں