مسلم لیگی قائدین راسخ العقیدہ مسلمان اور ختم نبوت پر مکمل ایمان رکھتے ہیں،ایم پی اے ملک محمد وارث کلو

اتوار 7 جنوری 2018 20:21

نورپورتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء)ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ مسلم لیگی قائدین راسخ العقیدہ مسلمان ہیں اور ختم نبوت پر مکمل ایمان رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف پیر حمیدالدین سیالوی ہمارے لیے نہایت قابل احترام ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے بزرگان کی دین اسلام کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف آستانہ عالیہ سیال شریف سے عقیدت مندی رکھتے ہیں۔ ملک محمد وارث کلو نے کہا کہ ختم نبوت کے عقیدہ کے بغیر کوئی بھی شخص مسلمان نہیں کہلا سکتا۔ مسلم لیگی حکومت نے عقیدہء ختم نبوت کے قانون کو اصلی شکل میں بحال کر کے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگی قائدین مکمل طور پر عقیدہء ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں اور مملکت خدا داد کی تعمیر و ترقی کے لیے بھر پور اقدامات کررہے ہیں۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں