اوتھل ، لیویز فورس لیاری کی کامیاب کاروائی تربت سے کراچی جانیوالی ہینو ٹرک سے غیر ملکی شراب کی کھیپ پکڑی گئی

اتوار 31 دسمبر 2017 21:03

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2017ء) لیویز فورس لیاری کی کامیاب کاروائی تربت سے کراچی جانیوالی ہینو ٹرک سے غیر ملکی شراب کی کھیپ پکڑی گئی ،پکڑی جانیوالی غیر ملکی شراب کراچی اسمگل کی جانی تھی جسکی عالمی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے اسمگلنگ اور غیر قانونی دھندوں میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اسسٹنٹ کمشنر بیلہ عزت نزیر بلوچ کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کیمطابق خفیہ اطلاع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بیلہ عزت نزیر بلوچ اور نائب تحصیلدار لیاری عبدالسلام بلوچ کی نگرانی میں لیویز فورس لیاری کے انچارج مہراللہ رونجھو ،رسالدار لیویز تھانہ لیاری مولا بخش جاموٹ ،نائب رسالدار شاہد حسین خاصخیلی نے لیویز فورس لیاری چیک پوسٹ پر سخت ناکہ بندی کے بعد تربت سے کراچی جانیوالی ہینو ٹرک نمبر TKA,1524جس پر مزری لوڈ تھا کہ خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی غیر ملکی شراب کے 127کاٹن میں موجود 1524بوتلیں برآمد کرکے دو ملزمان وش دل ولد علی بلوچ سکنہ ہوشاپ اور عبداللہ ولد غمانی سنگر بلوچ سکنہ ہوشاپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا اسسٹنٹ کمشنر بیلہ عزت نزیر بلوچ نے پکڑی جانیوالی غیر ملکی شراب کے حوالے سے لیویز تھانے لیاری میں میڈیا سے کو بتایا کہ پکڑی جانیوالی غیر ملکی شراب کی مالیت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بنتی ہے پکڑی جانیوالی غیر ملکی شراب مکران کوسٹل ہائی وے کے ذریعے تربت سے کراچی اسمگل کی جانی تھی مگر لیویز فورس لیاری کے جوانوں کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے یہ اسمگلنگ ناکام بنادی اسسٹنٹ کمشنر بیلہ عزت نزیر بلوچ نے کہا کہ غیر قانونی دھندوں میں اور اسمگلنگ کے ملوث عناصروں کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کے ساتھ آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے کہٹرے میں کھڑا کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں