اوتھل، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی درگاہ شاہ نورانی آمد درگاہ پر حاضری دی

اتوار 17 دسمبر 2017 20:15

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) بی این پی مینگل کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی درگاہ شاہ نورانی آمد درگاہ پر حاضری دی اور خلفائے درگاہ شاہ نورانی غلام حسین کلمتی ،محمد اکبر ودیگر سے ملاقاتیں کی اس دوران سردار اختر جان مینگل کو خلفیہ چیئرمین غلام حسین کلمتی نے درگاہ کے مسائل سے بھی آگاہ کیا اور سردار اختر جان مینگل نے تمام مسائل غور سے سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر خلیفہ محمد ہاشم،خلیفہ صدر دین ،خلیفہ دین محمد ،خلیفہ دوست محمد، خلیفہ خدابخش ودیگر بھی موجود تھے جبکہ سردار اختر جان مینگل سے سارونہ کے سیاسی وسماجی شخصیات علاقائی معززین نے بھی ملاقاتیں کیں اور اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ تحصیل سارونہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں