ٹانک ،قلفی فروش کی8سالہ معصوم بچی کو اغواء کرنے کی کوشش مقامی لوگوں نے ناکام بنادی

پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 5 مئی 2018 20:38

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) ٹانک کے نواحی گائوں ابی زر میں قلفی فروش کی 8سالہ معصوم بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کومقامی لوگوں نے ناکام بنادی قلفی فروش کو گل امام پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تاہم بچی کو فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک منتقل کردیا پولیس زرائع کے مطابق تھانہ گل امام کی حدود گائوں ابی زر میں مبینہ قلفی فروش جعفرعلی سکنہ ڈیرہ غازی خان نے چھ سالہ بچی عالیہ بی بی گاؤں سکنہ ابی زرکو نشہ آور چیز سونگھا کرکے اغواء کرنے کی کوشش کی لیکن علاقہ مکینوں نے فوری طور پر قلفی فروش کو پکڑلیااور واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن گل امام کو دی جس پر ایس ایچ او پرگل امام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکرہ مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس نے قلفی فروش کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ٹانک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گروہوں کو بے نقاب کر کے گرفتار کیا جائے تاکہ والدین پریشانی سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں