تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،ڈی ای اوٹانک

منگل 10 اپریل 2018 22:51

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) ضلعی افیسر محکمہ تعلیم بخت اللہ شاہ نے کہا ہے کہ پانچ سال تک کے ہر بچے کو سکول میں داخل کرانا انکا مشن ہے تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا والدین اپنے بچوں کو مفت تعلیم دلوانے کی حکومتی پالیسی سے فائدہ اٹھائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری سکولوں میں مفت داخلہ مہم کے سلسلے میں کی گئی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اج کا طالبعلم کل ملک کیلئے ایک روشن ستارہ ہے تعلیم یافتہ معاشرہ ملک کی ترقی میں اہم کردار اداکرسکتا ہے سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم کیساتھ ساتھ درسی کتب بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں حکومتی سرپرستی میں چلنے والے سکولوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی تعیناتی سے لاکھوں بچوں نے پرائیویٹ سکولوں کو خیراباد کہہ کر سرکاری سکولوں میں داخلہ لے لیا ہے اور ایک وقت ایسابھی انے والا ہے کہ لوگ سرکاری سکولوں میں بچوں کو داخل کرانے کیلئے سفارشیں ڈھونڈتے پھریں گے واک میںاین سی ایچ ڈی کے ضلعی کوآرڈینیٹرعارف کنڈی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلوچ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمحمد بلال، محمود اعظم کے علاوہ سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اورنعرے لگارہے تھے کہ -ہر بچہ پھول ہے ان کی جگہ سکول ہے۔ واک گورنمنٹ شہید شیر نواز سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر ۱سے شروع ہوا اور ٹانک کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افس میں اختتام پذیر ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں