نئے ایجنسی اکائونٹ افیسر جنوبی وزیرستان نے چارج سنبھال لیا

منگل 10 اپریل 2018 22:50

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) نئے ایجنسی اکائونٹ افیسر جنوبی وزیرستان محمد علی خان مروت نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے مختلف محکموں کے کلریکل برادری اور عمائدین نے نو تعینات ایجنسی اکائونٹ افیسر کا خیر مقدم کیا ڈسٹرکٹ اکائونٹ افیسر ٹانک سے تبادلے کے بعد محمد علی خان مروت نے ایجنسی اکائونٹ افیسر جنوبی وزیرستان کا چارج سنبھال لیا جنوبی وزیرستان کے مختلف محکموں کے کلریکل برادری نے نو تعینات ہونیوالے ایجنسی اکائونٹ افیسر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی خان مروت اس سے قبل بھی ایجنسی اکائونٹ افس میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں انہوں نے توقع ظاہر کی اے اے او اپنے پیشہ ورانہ تجربے سے وہ کلریکل برادری اور عوام کے جائز مسائل حل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں