ٹانک ، گائوں مرتضے میں ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد

پیر 9 اپریل 2018 20:15

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء)ٹانک کے گائوں مرتضے میں ایک قبائلی کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹانک ،تھانہ گومل کے گائوں مرتضے میں گومل زام ڈیم نہر کے قریب سوموار کی صبح ایک 35 سالہ قبائلی شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی جنکے جیب سے ملنے والے قومی شناختی کارڈ کے مطابق انکی شناخت گل محمد ولدزربت خان ساکن کوروخیل تحصیل سراروغہ جنوبی وزیرستان کے نام سے ہوئی ہے جنکی نعش ورثاء کی تلاش کیلئے ٹانک ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی تاہم آخری موصولہ اطلاعات کے مطابق انکے لواحقین کے بارے میں معلوم نہ ہوسکا

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں