ٹانک سول لائن میںبجلی کے شارٹ سرکٹ سے تاجر کے گھر میں آگ لگ گئی

اتوار 8 اپریل 2018 20:20

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2018ء)ٹانک سول لائن میںبجلی کے شارٹ سرکٹ سے تاجر کے گھر میں آگ لگ گئی، کمرہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا لاکھوں کا سامان خاکستر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شارٹ سرکٹ سے لگنے والے آگ سے کمرے میں محو خواب 5سالہ محمد معجزانہ طور پر بچ گیا مالک مکان رئیس خان ولد اصل خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دن ایک بجے کے قریب میں میراپانچ سالہ بیٹا محمد سکول سے گھر پہنچا تو والدہ نے اسے گھر کی دوسری منزل پر واقع اپنے کمرے میں آرام کرنے کیلئے سلا دیا کہ اچانک کمرے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس دوران دھواں بھر جانے سے بچے کے رونیء کی آواز آنے پراہلخانہ کو کمرے میں آگ لگنے کا علم ہوا اور جان پر کھیل کر بچے کو باہر نکالاگیا اہل محلہ نے آگ کو بجانے کیلئے بھر پور کوششیں کیں لیکن سود مند ثابت نہ ہوئیں۔متاثرہ تاجر کے مطابق کمرے میں 81ہزار روپے نقدی اور الیکڑانک سامان سمیت کل 11لاکھ روپے کاسامان موجودتھا۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں