الخدمت فائونڈیشن یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے لیے سرگرم ہے،انعام اللہ

ہفتہ 7 اپریل 2018 20:00

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدر انعام اللہ مروت نے کہاہے کہ فائونڈیشن یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے لیے سرگرم ہے، دکھی انسانیت کی خدمت میںدرجنوں رضا کار مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا غریب یتیم بچے جو کہ آغوش میں زیر کفالت ہیں ان کے لیے ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، کا نفرنس ٹانک ٹاون ہال میں 29 اپریل کو منعقد کی جارہی ہے،انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ڈونرز کانفرنس میں شرکت کرکے یتیم بچوں کی کفالت میں اپنا کردار ادا کریں ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں