ٹانک ، رکشہ اور موٹر کار میں تصادم 2،افراد جان بحق ، 6زخمی

منگل 3 اپریل 2018 20:42

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) ڈبرہ کے قریب رکشہ اور موٹر کار میں تصادم، 2افراد جان بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ٹانک جنوبی وزیرستان روڈ پر ڈبرہ پراناکسٹم چیک پوسٹ کے قریب ٹانک سے جانے والی موٹر کار مخالف سمت سے آنے والے رکشہ سے ٹکرانے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور وزیر ولد تاج علی محسود ساکن شیخ اُتار اور محمد نصیب ولد فضل الرحمان تتور جان بحق ہوگئے جبکہ 6آفراد زخمی ہوگئے جن میں اصل دین ولد سرفرازساکن گومل،فرحان ولدپیردادساکن شیخ اُتار،گلستان ولدشاہ عالم گرہ مٹھو،نیازعلی ولد شاہ جہان چغملائے جنوبی وزیرستان،گل اعظم ولد اعظم تیارژہ جنوبی وزیرستان،شربت خان ولد لالٹین وزیر شامل ہیںجنہیں فوری طور پر ٹانک ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیاتاہم زخمیوں گلستان اور شربت خان کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈیرہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردئے گئے موٹر کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیاپولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں