گومل ،پائی اور وزیرآباد میں میزل کمپین مکمل کر لی گئی ہے،ای پی آئی کوارڈی نیٹر

پیر 2 اپریل 2018 22:44

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) ای پی آئی کوارڈینٹر طفیل شرانی کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات پر گومل ،پائی اور وزیرآباد میں میزل کمپین مکمل کر لی گئی ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر ایک ہزار بچوں کو ویکسین لگائی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ خسرہ جیسی موضی مرض سے بچائو کے حفاظتی ویکسین ہر بیسک ہیلتھ یونٹ پر دستیاب ہے جس بھی علاقہ میں شکایت ہو تو اہل علاقہ رپورٹ کریں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ خسرے جیسی موضی مرض کی وباء سے بچنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروکار لائے جائیں گے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے بہت جلد ضلع بھر میں خسرے سے بچائو کی حفاظتی ویکسین کی مہم شروع کی جائے گی ان کا مزید کہنا تھاکہ خسرے سے بچنے کے لئے والدین احتیاطی تدابیر سمیت محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس موضی مرض کا بر وقت علاج ممکن ہو سکے

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں