ڈپٹی کمشنر ٹانک کی موضع اکبری میں کھلی کچہری

منگل 27 مارچ 2018 23:08

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر ٹانک نے موضع اکبری (یونین کونسل گل امام ) میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں ضلعی سطح کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران لوگوں نے کھل کر اپنے مسائل بیان کیے۔

(جاری ہے)

عوام کی شکایات میں واپڈا کی جانب سے زبردستی بجلی کی معطلی، علاقہ میں نکاسی آب کا سنگین مسئلہ ، روڈ کے ٹینڈرز وغیرہ کے مسائل، روڈ زکی مرمت ، ٹیوب ویلوں کو شمسی میں تبدیل کر کے پانی کا مسئلہ حل کرنے جیسے مسائل شامل تھے اس کے علاوہ علاقے میں گرلز ہائی سکول اور مڈل سکول نہ ہونے کے باعث بچیوں کو تعلیم کے حصول میں دور دراز جانا پڑتا ہے اسلئے ہائی سکول بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیااور علاقہ میں بی ایچ یو کی سہولت نہ ہونے کے باعث مریضوں کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیاگیا ۔

تمام مسائل کو سننے کے بعد ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ حکام کے ذریعے سے تمام مسائل بروقت حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، محکمہ صحت کو اگلے ہفتے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد اور محکمہ حیوانات کو جانوروں کی ویکیسی نیشن کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ علاقہ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجہ فضل خالق کا کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں