دفاتر گھروں میں پودے لگا کرماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں رول پلے کریں٬ آج کا کام کل پر نہیںنا چھوڑیں ہم عوام کے خادم ہیں عوامی مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے ضلعی آفیسران اپنا رول اد ا کریں

کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر میر سعید احمد جمالی کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر میر سعید احمد جمالی نے کہا ہے کہ سبی کو سرسبز بنانے کیلئے ہم سب نے مل کرکام کرنا ہے تمام محکموں کے آفیسران عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بنائیں اپنے دفاتر گھروں میں پودے لگا کرماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں رول پلے کریں آج کا کام کل پر نہیں بلکہ آج سے ہی شروع کریںہم عوام کے خادم ہیں عوامی مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے ضلعی آفیسران اپنا رول پلے کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس سبی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران ٬ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری ٬ اسسٹنٹ کمشنر سبی سمیع اللہ کاکڑ ٬ڈائریکٹرترقیات سبی ڈویژن راجہ وقار الزماں کیانی٬ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام سرور پندرانی ٬ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرل انجینئرنگ میر عبدالباقی ڈومکی ٬ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میر دین محمد مری ٬ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد صدیق لونی ٬ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حاجی محمد یونس بنگلزئی ٬ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر نذیر احمد خواجہ خیل ٬ ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی محکمہ جنگلات کے کنزرویٹرمیر زاہد رند٬ ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر شاہ محمد خجک ٬ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی جان محمد صافی ٬ایریگیشن کے ایس ڈی او میر اکبر کھوسہ ٬ ایس ڈی او واپڈا میر مجتبیٰ رند٬آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہرعلی ٬ معروف صحافی راجیش کمار عرف گنگا٬ اسپورٹس آفیسر ایاز علی داجلی ٬سعید احمدکے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے اجلاس میں سبی میں نکاسی آب و پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی اجلاس میںسبی میں عطائی ڈاکٹرز دو نمبر ادویات کے خلاف مہم ٬ صفائی کی صورت ھال تجاوزات کے خاتمہ سمیت سبی میں شجر کاری مہم کیلئے بھی گفتگو کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا کہ جب تک ہم اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھر ا نہیں کریں گے شہر کی خوب صورت کسی صورت بحال نہیں ہوسکتی اس لئے تمام آفیسران اپنے دفاتر کے سامنے صفائی کرکے ان جگہ پودے لگائیں تاکہ ماحول صاف ستھرا ہونے کے ساتھ ساتھ سرسبز بھی بن جائیں انہوں نے کہا کہ آج کا کام کل پر نہیں بلکہ آج سے شروع کیا جائے تو ہمارا کل بہتر بن جائے گا تمام آفیسران اپنی ذمہ داریوں کو احساس کریں عوامی مسائل ومشکلات کے خاتمہ کیلئے اپنی صلاحیتوںکا استعمال کریں شہر میں صاف رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام اور تاجر کچرا دانوں کا استعمال کریں انہوں نے کہا کہ سبی میں شجر کاری مہم شروع کردی گئی ہے درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے کیونکہ جب تک درخت لگا رہے گا آپ کو سایہ دیتا رہے گا اورساتھ ساتھ ثواب بھی ملتا رہے گا ماحول صاف ستھرا ہوگا تو صحت مند معاشرہ وجود میں آئے گا انہوں نے کہا کہ پودے لگا کر ان کی حفاظت بھی کرنی ہے اس سلسلے میں غفلت ولاپرائی ہرگز نہ کی جائے سبی کو سرسبز سبی بنانے کا خواب پورا کریں گے نکاسی آب پینے کے صاف پانی کی فراہمی بوسیدہ پائپ لائنوں کو تبدیلی صفائی کی صورت ھال کو بہتر بنائیں گے اس موقع پر انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ریز یڈنسی روڈ پر پارگنگ کی اجازت کسی کونہ دی جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے بعدازاں کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے گورنر ہاؤس سبی کے سامنے مختلف پودے لگا کر سبی میں شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ٬ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری ٬ ڈی پی اوسبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل ٬ اسسٹنٹ کمشنر سبی سمیع اللہ کاکڑ ٬ چیف آفیسر سبی حاجی محمد خان سیلاچی ودیگر نے بھی شجر کاری مہم میںحصہ لیتے ہوئے پودے لگائیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں