تین روزہ گرلز گائیڈکنیونس کیمپ گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول سبی میں شروع ٬ 6ہائی اسکولوں کی 120گرلز گائیڈز تربیت کیمپ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی

پیر 24 اکتوبر 2016 20:02

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) تین روزہ گرلز گائیڈکنیونس کیمپ گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول سبی میں شروع ہوگیا 6ہائی اسکولوں کی 120گرلز گائیڈز تربیت کیمپ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی انٹرنیشنل ایورڈز لینی کیلئے ایسی تربیت کیمپ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول سبی میں تین روزہ گرلز گائیڈ کنیونس کیمپ شروع ہوگیا جس میں ضلع بھر کے 6ہائی اسکولز کی 120گرلز گائیڈ شرکت کررہی ہیں مذکورہ کیمپ میں شیلٹر بنانے مختلف ماڈلز گیجٹ بنانے ولگانے کے پرانے اور جدید طریقے سمجھائیں جائیں گے تاکہ جدید چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے گائیڈ ز کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کو امور خانہ داری کی بھی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی زندگی میں کامیاب کے ساتھ پر مشکل کا مقابلہ کرسکیں اس موقع پرصوبائی گرلز گائیڈ ٹرینر شازیہ خرم نے بتایا کہ کنیونس کیمپ کا مقصد گرلز گائیڈ ز کو تربیت کی فراہمی ہے انٹرنیشنل ایورڈز کے مومع پر ایسے پروگرامز میں حصہ لینے کا سرٹیفکیٹ ضروری ہے انہوں نے بتایا کہ آج کل کے حالات میں لڑکیوںکو اپنے گھروں سے نکلنا مشکل ہوتا ہے گرلز گائیڈ زکے رہائیشی کیمپ کیلئے کئی کئی دن گھروں سے باہر رہنا ضروری ہے کنیونس کیمپ بھی رہائیشی کیمپ کے برابر اپنی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے بتایا کہ آخری روز کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی وڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے اور کامیاب ہونے والے گرلز گائیڈز کو اسناد دی جائے گی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں