سبی عطائی ڈاکٹر جعلی ولائنسز کے بغیر چلنے والے میڈیکل اسٹوز و لیباٹریوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن٬ 7کلینک سیل

پیر 24 اکتوبر 2016 20:02

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) سبی عطائی ڈاکٹر جعلی ولائنسز کے بغیر چلنے والے میڈیکل اسٹوز و لیباٹریوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن 7کلینک سیل کردئیے گئے ٬ ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران کاکہناہے کہ ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹرز ہسپتالوں میں موجود رہے اس دوران اپنے کلینک کو بند رکھیں خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی شہریوں کی جان کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے عطائی ڈاکٹرز دونمبر کلینکز کے خلاف جاری مہم کی مانیٹر نگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی ہدایات پر کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی کی زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری٬اسسٹنٹ کمشنر سبی سمیع اللہ کاکڑ ٬ڈی ایس پی سبی محمد اکرم گشکوری نے لیویز وپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آلہ آباد٬ نشتر روڈ ٬گورنر رود سبی میں عطائی ڈاکٹرز جعلی کلینکز میڈیکل اسٹوز ڈینٹل کلینکز کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دوران کراچی میڈیکل شمشیر میڈیکوز ٬ڈینٹل کلینکز پر چھاپے مار اورڈاکٹرز کی ڈگریاں واجازت نامے طلب کئے جس پر میڈیکل اسٹوز کلینکز میں موجود عملے وڈاکٹرز نے نہ دیکھنے پر 7سے زائد عطائی ڈاکٹرز کے کلینکز میڈیکل اسٹوز کو پولیس ولیویز کی مدد سے سیل کردیا گیا اس موقع پر آلہ آبادچوکی انچارج حیفظ مسکان رند٬ تحیصلدار سبی نصیر احمد ترین و دیگر آفیسران بھی موجود تھے ٬ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے قومی خبررساں ادارے آئی این پی سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے ہمیں عوام کی خدمت کیلئے بھیجا ہے جس کیلئے ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہد ا یات پر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی بلاامتیاز کی جارہی ہیں سبی میں عطائی ڈاکٹرز کو کسی صورت برادشت نہیں کریں گے جبکہ سول ہسپتال سبی میں ڈیوٹیوں کے دوران ڈاکٹر زکو ذاتی کلینکوں میں بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اگر کوئی ڈاکٹرز خلاف ورزی میںپایا گیا تو اس کے خلا ف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ دونمبر ادویات غیر معیار ولائنسز کے بغیر عوام کی جانوں سے کھیلنے والی لیباٹرریوں کے خلاف بھی کا روائی شروع کردی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ جعلی ڈاکٹر دونمبر ادویات کی نشاندہی کریں تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کے خلاف ایکشن لیا جاسکے وسائل میں رہ کر عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنا کردار ادا کررہی ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال سبی میں ڈاکٹرز کی کمی کودور کرنے کیلئے محکمہ صحت سے رابط میں ہے جلد ہی سبی میں سرجن سمیت لیڈی ڈاکٹر کی کمی کو بھی دور کریں گے سبی شہر میں عطائی ڈاکٹرز ڈینٹل ودونمبر کلینکز کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا کاروائی کی مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس سبی میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں