پاک افواج اور سیاسی قیادت ایک ہی پیج پرہے ٬بلوچستان کی ترقی خوشحال اور امن وامان کے قیام تعلیم وصحت کی فراہمی اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے٬ سبی ڈیرہ بگٹی سوئی کوہلو ہرنائی زیارت میں یکسان ترقیاتی فنڈر سے علاقائی عوام کو معیار زندگی بلند ہوگا٬ ایف سی کی کاشوں سے علاقہ کا مثالہ امن بحال تعلیم اداروں کی فعالیت سے تعلیم وہنر کا نیا دور شروع ہوچکا ہے

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میر دوستین خان ڈومکی کا ہیڈ کوار سبی اسکاؤٹس میں سرکل کمانڈر ایسٹ برگیڈیئر امجد علی دستی سے گفتگو

پیر 24 اکتوبر 2016 20:02

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) رکن قومی اسمبلی ومسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ پاک افواج اور سیاسی قیادت ایک ہی پیج پرہے جو بلوچستان کی ترقی خوشحال اور امن وامان کے قیام تعلیم وصحت کی فراہمی اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے سبی ڈیرہ بگٹی سوئی کوہلو ہرنائی زیارت میں یکسان ترقیاتی فنڈر سے علاقائی عوام کو معیار زندگی بلند ہوگا ایف سی کی کاشوں سے علاقہ کا مثالہ امن بحال تعلیم اداروں کی فعالیت سے تعلیم وہنر کا نیا دور شروع ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوار سبی اسکاؤٹس میں سرکل کمانڈر ایسٹ برگیڈیئر امجد علی دستی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ٬چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ٬ چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند ٬ حاجی نصیب اللہ رند بھی موجود تھے میر دوستین خان ڈومکی نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی خوشحالی میں جو کردار ادا کررہی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں جبکہ پاک افواج ایف سی امن وامان کے قیام سبی لہڑی سوئی ڈیرہ بگٹی کوہلو ہرنائی زیارت سمیت بلوچستان کے کونے کونے میں جس جوش وجذبے کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہے وہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ سبی رکھنی قومی شاہراہ کے موقع پر میاں نواز شریف نے سبی ڈویژن کیلئے ترقیاتی پیکچ کا اعلان کیا جس سے ترقی عوامی خوشحالی کا نیا باب روشن ہوگا جبکہ اپنے فنڈر سے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں سے عوام کے معیار زندگی بلند ہوگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو ثمرات ملیں گے انہوں نے کہا ہم آزاد وخودمختیار ملک میں آباد ہیں ہمیں ملک قوم کی ترقی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا اس موقع پر انہوں نے سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض آئی جی ایف سی بلوچستان شیر افگن کی عوام دوست پالیسوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ علاقائی سلح پر لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا رول پلے کریں گے اس موقع پر برگیڈیئر امجد علی دستی نے سبی لہڑی سوئی ڈیرہ بگٹی سمیت گردونواح میں ایف سی کی جانب سے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے ایف سی کے زیر اہتمام اسکولوں کو فعال کرنے کے علاوہ سرکاری تعلیمی اداروں ہسپتالوں کو فعال کرنے صحت وتعلیم کی فراہمی پینے کے صاف پانی کی دستیابی امن وامان کے قیام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج ایف سی اور عوام کے جان ومال کی حفاظت پر مامور ادارے بلوچستان کو امن کی جانب گامزن کرکے خوشحال ترقی یافتہ ماڈل صوبہ بنانے کی خواہش مند ہے اسی مقصد کو لے کربھٹکے ہوئے افراد کو امن کا پیغام دیتے ہیںکیونکہ یہ لوگ معصوم اور بے گناہ ہیںحکومتی پالیسیوں اور ایف سی عوام دوست خدمات سے ان افراد کو سمجھ آچکی ہیں باشعور افراد بیرونی پروپیگنڈامیںآکر اپنے بچوں کا مستقبل برباد نہ کریں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہتھیار پھنک کر قلم اٹھائیں پہاڑوںاور غاروں میں اپنی صلاحیتوں کو برباد نہ کریں پرامن شہری بنا کربلوچستان میں امن خوشحالی ترقی بھائی چارے کے ساتھ بلوچستان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمارا ساتھ دیں بنا ہے اس موقع پر ملک قائم الدین دہپال ٬ حاجی داؤد رند نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں جو اپنے وطن کی سلامتی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں سرزمین وطن پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے وطن کو اگر ہمارے خون کی بھی ضرورت پڑی تو اپنے جسم کا آخری قطر بھی بہا دیں گے بھارت کی جانب سے تمام سازشوں کو متحد ومنظم ہوکر ناکام بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں