ہتھیار ڈال کر قومی دھارنے میں شامل ہونے والے افراد کی تعلیم وصحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی ان کے بچوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ایف سی صوبے میں اپنا کردار ادا کرے گی ٬سرکل کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر امجد علی دستی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:52

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) سرکل کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئرامجد علی دستی نے کہا ہے ہتھیار ڈال کر قومی دھارنے میں شامل ہونے والے افراد کی تعلیم وصحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی ان کے بچوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ایف سی بلوچستان بھر میں اپنا کردار ادا کریں گی محب وطن عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاہے ہیں امن دشمن قوتوں سے فراری تنگ آچکے ہیں محب وطن شہریوںکے تعاون سے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں سبی اسکاؤٹس ہیڈ کوار سبی میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجوہ ٬ ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عبدالرب کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے بریگیڈیئر امجد علی دستی نے کہا کہ پہاڑوں پر جانے والے افراد اب باشعور ہوچکے ہیں بلوچستان کے امن کو تباہ وبرباد کرکے ان معصوم بے گناہ افراد کو آزادی کے نام پر بہکایا جاتا ہے گزشتہ دنوں بھارت میںجاکر مودی کی دوستی کرنے والوں کو اب فراری لوگوں پہنچاں چکے ہیں دہشت گردی کی وارداتوں کیلئے اب ان بے گناہ لوگوں کو استعمال نہیں کیا جاسکتا انہوں نے بتایا براہمداح بگٹی اور مٹھی بھر عناصر کے چہروں سے نقاب اتار چکا ہے جب تک فراری ان کی ہاں میں ہاں ملتے رہے یہ لوگ ان کئے بچوں کو کچھی نہیںکہتے تھے لیکن چھتر لہڑی پھلیجی کے علاقوں سے پہاڑوں پر جانے والے افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے بات چیت کی جارہی تھی کہ اسی دوران ان علاقوں میں آباد فراریوں کے بچوں جانوروں کو نشانہ بنایا گیا خواتین اور بچوں کو بیدردی کے ساتھ مارا پیٹا گیا اور 15سو سے زائد مختلف جانوروں کو 20موٹر سائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نے اپنے ساتھ لے گئے اطلاعات ملتے ہی ایف سی کی بھاری نفری کے ساتھ کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجورہ ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عبدالرب نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے 20کلومیٹرگئے اور 5 کلومیٹر تک ملزماں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا کاروائی کے دوران دو دہشت گردی جان بحق اور متعدد افرار کے ذخمیوں ہونے کی اطلاعات ملی جان بحق افراد کی لاشوں کو لیویز کے حوالے کردیا گیا برآمد ہونے والے تمام جانوروں کو ان کے مالکان کے سپرد کیا گیا پہاڑوں پر جانے والوں کے دلوں میں ایف سی کے خلاف نفرت ڈالی گئی لیکن عوام دوست اقدامات سے بھٹکے ہوئے لوگ راستے پر آنے لگے جو ہماری ہی نہیں بلکہ علاقائی عوام کی بھی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ لہڑی چھتر پھلیجی سمیت گردونواح کو مثالی علاقہ بنانے میں اہم رول پلے کررہی ہیں پینے کے صاف پانی بند اسکولوں کی کھولنے ہسپتالوں کو مکمل فعال کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ علاقہ میں لوگوں کو انصاف کی فراہمی سمیت دیگر مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہیں لہڑی میں بند اسکولوں غیر حاضر اساتذہ کرام کے خلاف بھر پور کاروائیاں کررہے ہیں کیونکہ تعلیم ہی ایسا راستہ ہے جس میں انسان قلم کے زریعے ہر مسائل کو حل کر سکتا ہم ان علاقوںمیں قلم وکتاب کلچرسے عوام کا معیارزندگی کو بہتر بنارہا ہے کسی صورت تعلیم کے نظام کو تباہ کرنے کی اجازت دیں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت پینے کے صاف پانی اسکولوں ہسپتالوں کی حالت کو بہتر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں پاک افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سندرن کمانڈر عاصر ریاض آئی جی ایف سی بلوچستان شیر افگن کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث بلوچستان خوشحالی کی جانب گامزن ہے جبکہ امن وامان کی صورت حال کے بہتر ہونے سے سبی لہڑی بختیارآباد سمیت بلوچستان کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیاجبکہ عوامی مسائل کے ھل تعلیم وصحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے علاقائی مسائل حل کئے جارہے ہیں جس سے عوام کا میعار زندگی بلند ہورہا ہے اس موقع پرکمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقا ر باجوہ نے شیرانی نالے میں مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن سمیت قومی دھارے میںشامل ہونے والوں کی حفاظت تعلیم وصحت کی فراہمی کیلئے ایف سی کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلی آگہی فراہم کی

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں