ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ نچھاور کرنے کو تیار ہیں٬پیر صاحبزادہ محمد خالد سلطان القادری

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:52

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)قومی امن فورس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کے مرکزی صدر ۔جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے بانی وامیر سلطان العارفین الحاج پیر صاحبزادہ محمد خالد سلطان القادری سروری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی خوشحالی کیلئے عوام اہل سنت اپنے خون کا آخری قطرہ نچھاور کرنے کو تیار ہیںملک سے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پاک افواج کا کردار اہمیت کا حامل ہے راولپنڈی میں ہونے والاپاکستان زندہ باد کنویشن پاکستان کی ترقی خوشحالی میں اہم رول پلے کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل میڈیا سیل کے ممبران حاجی سعید الدین طارق٬ حاجی ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری ٬ سید طاہر علی ٬ محمد بابر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

الحاج صاحبزادپیر محمد خالد سلطان القادری سروری نے کہا کہ گزشتہ 67سالوں سے کشمیر میں بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ہمیں کشمیری بھائیوں پر ہونے والے ظلم وستم کے بارے میں مکمل آگہی ہیں جس بہادری کے ساتھ کشمیری بھائی بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں اس کا بھی احساس ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے آزاد ہونے کے دن قریب تر ہیں بہت جلد کشمیری بھائی آزاد ہوکر اپنے وطن میں رہیں گے انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ انصاف کیا جائے الحاج پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ پاک فوج نے ملک بھر میں جس طرح دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ہم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنرل راحیل شریف کی قائدانہ صلاحیتوں پر ہمیں ناز ہے امید ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی عوام کی خوشحالی میں بھی رول پلے کریںگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی مسائل کو شکار ہیں جس کیلئے جماعت اہل سنت اپنا کردار ادا کرے گی پاکستان کو جس قربانیوں سے آزادی نصیب ہوئی اس کی قدر کرنی ہوگی ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد کنویشن ملکی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا عوام اہل سنت پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پاک افواج مقامی سلح پر انتظامیہ کی رہنمائی کریں تاکہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں