سبی میں ریلوے کی زمینوں پر صدیوں سے آباد لوگوں کو بے دخل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے٬رہنما متحدہ کونسلر ز

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:52

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) متحدہ کونسلر ز سبی کے رہنما میر حمل خان گہرامزئی نے کہا ہے کہ سبی میں ریلوے کی زمینوں پر صدیوں سے آباد لوگوں کو بے دخل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ریلوے حکام نے اگر کوئی کاروائی کی تو سب سے پہلے ٹریکٹر کے سامنے مجھے کھڑا پایا جائے گا محکمہ ریلوے اپنی پالیسیوں کو غریب بے بس لوگوں پر استعمال نہ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وارڈ نمبر 26کے کونسلر ملک ندیم رضا زیدی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کونسلر حاجی گل زمان ہانبھی ٬میر محمد حسین ٬ ارشد راجپوت ٬ کریم داد سیلاچی ٬ شہباز خان ٬ محمد بابر٬ محمدنادر کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے میر حمل خان گہرامزئی نے کہا ہے سبی میں ریلوے کی اراضی پر عرصہ دراز سے ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین بیوہ اور یتیم بچوں نے کچے مکانات بنا کر اس مہنگائی کے دور میں گزرا کررہے ہیں ریلوے کی قلیل تنخواہوں میں بڑی مشکل سے زندگی بسر کی جاتی ہے ہمیں ریلوے کے ملازمین کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اس مہنگائی کے دورمیں بڑی مشکل سے دو وقت کی روٹی ملتی ہے لوگوں نے اپنی جمع پونچی ریلوے کی کچی آبادی میں کچے مکانات بنانے میں صرف کردی ہے اب ریلوے حکام ان کی سروں سے چھت چھننے کی کوشش کررہے ہیں جس کی اجازت ہم کبھی نہیں دیں گے ریلوے حکام کو چاہیے کہ وہ کچی آبادی کے رہائیشیوں سے مناسب قیمت لے کر ان کو لیز پر زمین فراہم کردیں تاکہ کچی آبادی کے رہائیشی افراد پر سکون رہ کر زندگی بسر کرسکیںانہوں نے کہا سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ریلوے میں آباد لوگوںکو مالکان حقوق دینے میں اپنا رول پلے کیا اسی طرح بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری بھی بلوچستان کی عوام کیلئے اپنی آواز بلند کریں انہوں نے رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی ٬ رکن صوبائی اسمبلی سردار سرفراز خان ڈوملی سے بھی اپیل کی کہ وہ سبی میں ریلوے کی زمین پر صدیوں پرانی کچی آبادی کو مالکانہ حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ملک ندیم رضا زیدی نے کونسلرز کو سبی میں ریلوے حکام کی جانب سے کچے مکانات کو مسمار کرنے کے ھوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے ریلولے کالونیز سبی میں ریلوے ہی کے ریٹائرڈ ملازمین اور بیوہ و غریب لوگوں نے اپنے سروں کو چھپانے کیلئے کچے مکانات بنائے ہیں حکومت پالیسیوں کے مطابق جس طرح پنجاب و سندھ میں ریلوے کی زمین پر آبادی لوگون کو مالکانہ حقوق دئیے گئے ہیںاسی طرح سبی سمیت بلوچستان میں بھی عوام کو مالکانہ حقوق دئیے جائیں غریب وبے بس لوگوں کو مکانات سے بے دخل نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں