سبی ٬ کار الٹنے سے 2افراد جاںبحق 5زخمی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:07

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) بختیار آباد کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق پانچ زخمی ہوگئے گاڑٰ ی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تفصیلات کیمطابق قلعہ سیف اللہ سے اندرون سندھ جانے والی تیز رفتار ٹوڈی کار کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو سگے کمسن بہن بھائی محمد اکرم اور زمری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد رانی٬گل مکی٬گل بیبی ٬بختوزئی٬اور دائود زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ ریفر کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں