بی این پی بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بسنے والی ہر قوم قبیلے کی ترجمانی کرنے والی پارٹی ہے ‘جس نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کو اپنی سیاست کا مقصد سمجھا ہے

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر نذیر احمد کھوسہ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:39

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر نذیر احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ بی این پی بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بسنے والی ہر قوم قبیلے کی ترجمانی کرنے والی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کو اپنی سیاست کا مقصد سمجھا ‘انٹر پارٹی انتخابات سے علاقائی نمائندے اپنے کارکناں کے مسائل کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل کو حل کرنے کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط وفعال بنانے میں اہم رول پلے کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جرگہ ہال سبی میں بی این پی کے ضلعی وتحصیل انتخابات کے موقع پر بطور چیئرمین الیکشن کمیٹی اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر آغا شاہ خالق ٬ میر غلام حیدر بھی موجود تھے قبل ازین ضلعی وتحصیل عہدیداروں کیلئے انتخابات کرائے گئے پارٹی کارکناں نے دلچسپی کا مظاہرے کرتے ہوئے اپنے وو ٹ کی پرچی کا درست استعمال کیا اس موقع پربی این پی ضلع سبی کیلئے صدر حمید اللہ بلوچ٬ جنرل سیکرٹری ملک سلطان دہپال ٬ سینئر نائب صدر وحید قریشی ٬ جو نیئر نائب صدرگل رحمن مری ٬ ڈپٹی جنرل سیکرٹری گل زمان مینگل ٬ جوائنٹ سیکرٹری درمحمد بلوچ٬ فنانس سیکرٹری خوشدل خان ٬ انفارمیشن سیکرٹری یار علی بلوچ ٬ لیبر سیکرٹری محمد سلیم ٬ کسان وماہی گیر سیکرٹری امام بخش٬ انسانی حقوق سیکرٹری ثناء اللہ ٬ پروفیشنل سیکرٹری حاجی عبدالواحد کھوسہ ٬ خواتین سیکرٹری عالیہ حبیب جبکہ بی این بی تحصیل سبی کے صدر عبدالغفار لہڑی ٬ جنرل سیکرٹری تاج محمد ٬ سینئر نائب صدر محمد اعظم ٬ نائب صدر نصیب اللہ ٬ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک حفیظ اللہ ٬جوائنٹ سیکرٹری رئیس عبدالعزیز٬ انفارمیشن سیکرٹری علی احمد ٬فنانس سیکرٹری موسیٰ خان ٬ لیبر سیکرٹری محمدزاہد ٬انسانی حقوق کے سیکرٹری مقصود احمد ٬ پروفیشنل سیکرٹری عبدالرحمن ٬ کسان وماہی گیری سیکرٹری محمد زاہد مگسی٬ خواتین سیکرٹری زیب السناء کو بھاری اکثیریت سے منتخب کرلیا گیا اس موقع میر نذیر احمد کھوسہ ٬ آغا شاہ خالق ٬ میر غلام حید ر ٬ منتخب صدر حمید اللہ ٬ جنرل سیکرٹری ملک سلطان دہپال ٬ تحصیل صدر عبدالغفار لہڑی جنرل سیکرٹری تاج محمد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی مینگل سردار عطاء اللہ مینگل و سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں متحد ومنظم ہوکر بلو چستان کے ساحل وسائل کیلئے ہر ممکن جدوجہد میں سرگرم ہے بی این پی نے ہمشیہ حق وسچ کا پرچار کیا سرزمین بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی بی این پی کی سیاست عوام کی خدمت ہے منتخب نمائندوں سے امید ہے کہ وہ بی این پی کو اپنے اپنے علاقوں یونٹوں میں مکمل فعال کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے بی این پی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں گے مقررین نے کہا کہ کارکنان آپس میں اتحا واتفاق کو برقرار رکھیں پارٹی کو مضبوط بنا کر متحد ومنظم ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں