بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام متحد ومنظم ہوکر بلوچستان کے سلگتے مسائل کو حل کرنے میں اپنا رول پلے کریں ‘بی این پی مینگل کے کارکناں نے بلوچستان کے سنگین مسائل کے باوجود جس ہمت صبر سے اپنی سیاسی جدوجہد کی ‘وہ قابل صد تعریف ہے ‘ شہدا ء بلوچستان کے عظیم مشن کو بلوچستان کی اقوام کے ساتھ مل کر تکمیل تک پہنچائیں گے

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر عبدالولی خان کاکڑ ‘ملک نصیر احمد شاہوانی کا سبی میں ضلعی ورکرز کنویشن خطاب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:39

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی خان کاکڑ ٬ مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام متحد ومنظم ہوکر بلوچستان کے سلگتے مسائل کو حل کرنے میں اپنا رول پلے کریں بی این پی مینگل کے کارکناں نے بلوچستان کے سنگین مسائل کے باوجود جس ہمت صبر سے اپنی سیاسی جدوجہد کی ہے وہ قابل صد تعریف ہے شہدا ء بلوچستان کے عظیم مشن کو بلوچستان کی اقوام کے ساتھ مل کر تکمیل تک پہنچائیں گے ‘ساحل وسائل پر مکمل اختیار دینے تک بلوچستان کے مسائل کو حل نہیں کیا جاسکتا بی این پی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونگے بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن تب ہوگا جب بلوچستان کے اسکولوں کالجز یونیورسٹیز کومکمل فعال کیا جائے گاسردار چاکر اعظم یونیورسٹی کاتاریخی نام کسی صورت تبدیل نہیں ہونے دیں گے سبی لا کالج کو دوبارہ سبی منتقل کرنے کیلئے جدوجہد کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرگہ ہال سبی میںبلوچستان نیشنل پارٹی ضلع سبی کے زیر اہتمام ضلعی ورکرز کنویشن خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازین پروقار تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علی جان بلوچ نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک سلطان دہپال نے سرانجام دئیے اس موقع پربی این پی ضلع سبی صدر حمید اللہ بلوچ٬ جنرل سیکرٹری ملک سلطان دہپال ٬ سینئر نائب صدر وحید قریشی ٬ جو نیئر نائب صدرگل رحمن مری ٬ ڈپٹی جنرل سیکرٹری گل زمان مینگل ٬ جوائنٹ سیکرٹری درمحمد بلوچ٬ فنانس سیکرٹری خوشدل خان ٬ انفارمیشن سیکرٹری یار علی بلوچ ٬ لیبر سیکرٹری محمد سلیم ٬ کسان وماہی گیر سیکرٹری امام بخش٬ انسانی حقوق سیکرٹری ثناء اللہ ٬ پروفیشنل سیکرٹری حاجی عبدالواحد کھوسہ ٬ خواتین سیکرٹری عالیہ حبیب بی این بی تحصیل سبی کے صدر عبدالغفار لہڑی ٬ جنرل سیکرٹری تاج محمد ٬ سینئر نائب صدر محمد اعظم ٬ نائب صدر نصیب اللہ ٬ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک حفیظ اللہ ٬جوائنٹ سیکرٹری رئیس عبدالعزیز٬ انفارمیشن سیکرٹری علی احمد ٬فنانس سیکرٹری موسیٰ خان ٬ لیبر سیکرٹری محمدزاہد ٬انسانی حقوق کے سیکرٹری مقصود احمد ٬ پروفیشنل سیکرٹری عبدالرحمن ٬ کسان وماہی گیری سیکرٹری محمد زاہد مگسی٬ خواتین سیکرٹری زیب السناء کے علاوہ کارکنا ں کی بڑی تعداد موجود تھی ضلعی ورکرز کنویشن کے موقع پر شہداء بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ان کے سرزمین بلوچستان کیلئے دی جانے والی قربانی کو یاد کرتے ہوئے کھڑے ہوکر سرخ سلام پیش کیا گیا پروقار تقریب سے ملک عبدالوالی کاکڑ ملک نصیر احمد شاہوانی ٬ ٬میر نذیر احمد کھوسہ ٬ ملک رفیق شاہوانی ٬آغا خالق شاہ ٬ واجہ یعقوب بلوچ٬ میونسپل کمیٹی سبی کے اپوزیشن لیڈر و بی این پی کے رہنما میر غلام رسول دھرپالی ٬ ملک سلطان دہپال ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان کو 21ویں صدی میں تعلیمی پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش جاری ہے بی این پی مینگل بلوچ قوم کی تعمیر ترقی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بسنے والے ہر قوم قبیلہ کی خوشحالی ترقی کیلئے بلارنگ ونسل سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں بلوچستان میں 69سالوں سے بلوچ قوم کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہے کوئی دن ایسا نہیںکہ بلوچ قوم کو لاشوں کے تحفے نہ ملے ہوں بلوچستان کا ہر علاقہ فوج آپریشن کی نذر بن چکا ہے چارد اور چار دیوری کے تقدس کی پامالیاں مسخ شدہ لاشوں کی برآمد آغواء نما گرفتاریاں کا سلسلہ جوں کاتوں ہے ڈھائی سال اقتدار میں رہنے والی قوم پرست جماعت بلوچستاںمیں امن خوش حالی اور تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا دعوہ کرتی رہی لیکن آج بھی بلوچستان کی عوامی گیس بجلی پینے کے صاف پانی تعلیم صحت بے روزگاری کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہیں اسکولوں میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ کوئی سہولیات تک موجود نہیں سبی میں چاکر اعظم رند کے نام سے دوسال قبل اعلان کردہ یونیورسٹی کی صرف پانچ فٹ دیوار ہی بن سکی ہے کیڈٹ کالج سبی ابھی تک فعال نہ سکا مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے علاقہ گوادر کی ترقی کا اعلان کرنے والے سب سے پہلے وہاں پینے کے پانی کی سہولت تو فراہم کریں گوادر گاشغرروٹ بلوچستان کی ترقی کیلئے نہیں بلکہ پنجاب کو نوازنے کا راستہ ہے مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں 40لاکھ افغان مہاجرین موجود ہے ان کو فوری طور پر ان کے وطن وآپس بھیجا جائے افغان مہاجرین کو جاری کئے گئے لوکل سرٹیفیکیٹ شناختی کارڈز فوری طور پر منسوخ کئے جائیں جب تک افغان مہاجریں بلوچستان سے نہیں جاتے بلوچستان میںمردم شماری نہیں کرائی جائے مقررین نے کہاکہ بلوچستان میں کوئی ایسا گھر نہیں جہاں ماتم نہ ہوں بے گناہ لوگوں کو اغواء کرکے قتل کردیا جاتا ہے لاپتہ افراد کے یواحقین آج بھی اپنے پیاروں کو انتظار کرتے ہیںبلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی ولولہ ایگز قیادت بلوچستان کے سلگتے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے گوادر میں کے بلوچ قوم و بلوچستان کے عوام کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے روکنے کیلئے قانون سازی کی جائے گوادر میگا پرواجیکٹس کے تمام ملازمتوں میں گوادر مکران اور بلوچستان کے باشندوں کو ترجیح دی جائے گوادر میں کسی بھی باہر سے آنے والے افراد کو شناختی کارڈز ووٹرلسٹوں میں نام اندراج کرانے کی اجازت نہ دی جائے و وکرز کنویشن میں مطالبہ کیا گیا کہ بلوچستان کی سیاست سے ایجنسیوں کا کردار کے خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیتھ اسکواڈ کا بھی خاتمہ کیا جائے یونین کونسل مل ہاڑہ مل گشکوری مل چانڈیہ سمیت تمام علاقوں میں صاف پانی فراہم کیا جائے بلوچستان میں فوج آپریشن فوری طور پر بند کیا جائے ساحل وسائل بلوچستان کی عوام کا حق حاکمیت تسلیم کیا جائے بلوچستان میں بدامنی اغواء برائے تاون کا خاتمہ ممکن بنایا جائے چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ ختم کیا جائے قبل ازین سابق جنرل سیکرٹری درمحمد بلوچ نے بی این پی سبی کے دوسالہ کاکردگی کارکناں کے مسائل بی این پی سبی کے زیر اہتمام یونٹ سازی مختلف اجلاسز احتجاجی مظاہرے تعزیتی ریفرنسز پر مبنی علاقائی رپورٹ بھی پیش کی گئی٬بلوچستان نیشنل پارٹی کے ورکرز کنویشن میں شرکت کرنے کیلئے آنے والے مرکزی قائدین کو سبی ناڑی پل پر شاندار استقبال کیا گیا قائدین کو جلوس کی شکل میں جرگہ ہال سبی لایا گیا اس موقع پر سبی پولیس کی جائب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات بھی کئے گئے تھے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں