لہڑی میں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی ‘عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاہے ہیں ‘امن دشمن قوتوں سے عوام تنگ آچکے ہیں ‘محب وطن شہریوںکے تعاون سے لہڑی میں خوشحالی ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے

برگیڈسیکٹر انچار ج بریگیڈئر امجد علی دستی کی ایف سی کے آفیسران وجوانوں سے گفتگو

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:33

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) برگیڈسیکٹر انچار ج بریگیڈئر امجد علی دستی نے کہا ہے کہ لہڑی میں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کے علاوہ عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاہے ہیں امن دشمن قوتوں سے عوام تنگ آچکے ہیں محب وطن شہریوںکے تعاون سے لہڑی میں خوشحالی ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے‘ ایف سی لہڑی میں بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہیں ایف سی کے آفیسران نے اپنی صلاحیتوںکا بہتر استعما ل کرتے ہوئے لہڑی کو امن خوشحالی کا گہوارہ بنا دیا ہے تعلیم وصحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لہڑی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر ایف سی کے آفیسران وجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایف سی لہڑی کو مثالی علاقہ بنانے میں اہم رول پلے کررہی ہیں پینے کے صاف پانی بند اسکولوں کی کھولنے ہسپتالوں کو مکمل فعال کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ علاقہ میں لوگوں کو انصاف کی فراہمی سمیت دیگر مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہیں لہڑی میں بند اسکولوں غیر حاضر اساتذہ کرام کے خلاف بھر پور کاروائیاں کررہے ہیں کیونکہ تعلیم ہی ایسا راستہ ہے جس میں انسان قلم کے زریعے ہر مسائل کو حل کر سکتا ہم ان علاقوںمیں قلم وکتاب کلچرسے عوام کا معیارزندگی کو بہتر بنارہا ہے کسی صورت تعلیم کے نظام کو تباہ کرنے کی اجازت دیں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت پینے کے صاف پانی اسکولوں ہسپتالوں کی حالت کو بہتر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں پاک افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سندرن کمانڈر عاصر ریاض آئی جی ایف سی بلوچستان شیر افگن کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث بلوچستان خوشحالی کی جانب گامزن ہے جبکہ امن وامان کی صورت حال کے بہتر ہونے سے سبی لہڑی بختیارآباد سمیت بلوچستان کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیاجبکہ عوامی مسائل کے ھل تعلیم وصحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے علاقائی مسائل حل کئے جارہے ہیں جس سے عوام کا میعار زندگی بلند ہورہا ہے اس موقع پر ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عبدالرب نے سیکورٹی تعلیم صحت اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ایف سی کی جانب سے اٹھا ئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلی آگہی دیںاور سیکورٹی کی صورت حال کا بھی تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر برگیڈئیر امجد علی دستی ونگ کمانڈرلہڑی لیفٹیننٹ کرنل عبدالرب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس جوش جذبے کے ساتھ خدمات سرانجام دیے رہے ہیں امید ہے کہ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے علاقوں کو مثالی علاقے بنا کر تعلیم یافتہ صحت مند پرامن خوشحال بلوچستان کا مقصد پورا کریں گے

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں