سیکورٹی فورسز کی بروقت کامیاب کارروائی چھننے گئے ایک ہزارجانوربرآمد ‘2 ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق

ملک دشمن وجرائم پیشہ افراد کو کسی صورت برادشت نہیں کرسکتے محب وطن شہری ملک وقوم کی ترقی میں سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیں ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عبدالرب کی بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:33

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) لہڑی کے قریب سیکورٹی فورسز کی کامیاب بروقت کاروائی گن پوائنٹ پرچھننے گئے ایک ہزارجانوربرآمد دو ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں جان بحق ملک دشمن وجرائم پیشہ افراد کو کسی صورت برادشت نہیں کرسکتے محب وطن شہری ملک وقوم کی ترقی میں سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیں لیفٹنٹ کرنل عبدالرب تفصیلات کے مطابق ضلع لہڑی کے علاقہ سے گن پوائنٹ پر ایک ہزار جانوروں کو چھن لے لے جانے کی اطلاعات پر ونگ کمانڈر کرنل عبدالرب نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایف سی کی بھاری نفری کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے شرانی نالے کے مقام پر ملزماں سے فائرنگ کے تبادلے میں جانوروں کو برآمد کرلیا کاروائی کے دوران ملزماں نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی جدید اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دوملزمان موقع پر جان بحق جبکہ دیگر ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لہڑی وگردونواح کے قبائلی عمائدین نے ونگ کمانڈر لہڑی لیفٹنٹ کرنل عبدالرب وایف سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ لہڑی کا مثالی امن بحال رکھتے ہوئیملک دشمن وجرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے واضح رہے کہ کرنل عبدالرب کی کامیاب حکمت عملی کے باعث کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چھتر وگردونواح میں دہشت گردی کی کاروائی میں ملوث 13فراری ہتھیار ڈال کر قومی شاہراہ میں شامل ہوچکے ہیں

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں