سبی٬ مسافر گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ٬2مسافر جاں بحق ٬9افراد زخمی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:42

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) بابر کچھ کے قریب مسافر گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ٬2مسافر جاں بحق ٬9افراد زخمی ہوگئے٬۔زخمیوں میں چھ مسافر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے٬زخمیوں میں دو خواتین٬دوبچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سانگان سے سبی آنے والی مسافر گاڑی بابر کچھ کے قریب زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں ملک ظہیر سمیت دو مسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ مصری داد٬صاحب داد٬شیربی بی ٬جان بی بی ٬رضیہ ٬بلال سمیت9 مسافر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جن میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ سبی منتقل کیا گیا ٬جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں