محکمہ ریلوے نے ایک بار پھر سبی میں کچی آبادی کو مسمار کرنے کیلئے اقدمات شروع کر دئیے

ریلوے کالونی میں قبضہ مافیا کیخلاف کاروائی کرنے کیلئے انتظامیہ فعال ‘ اسسٹنٹ کمشنر سبی نے ریلوے حکام ومتاثرین ریلوے کے نمائندوں کو طلب کرلیا‘3دنوں کیلئے کاروائی موخر

بدھ 19 اکتوبر 2016 21:02

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) محکمہ ریلوے کی جانب سے ایک بار پھر سبی میں کچی آبادی کو مسمار کرنے کیلئے اقدمات شروع ٬ ریلوے کالونی میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے انتظامیہ فعال ٬ اسسٹنٹ کمشنر سبی نے ریلوے حکام ومتاثرین ریلوے کے نمائندوں کو اپنے آفس میںطلب کرلیاتین دنوں کیلئے کاروائی موخر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ای این ریلوے کی سربراہی میں محکمہ ریلوے نے قبضہ مافیا کو جوار بنا کر ریلوے کالونی میں آباد ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کچی آبادی کے خلاف کاروائی کے آغاز کرنے کیلئے پولیس انتظامیہ کی مدد لی بدھ کے روز ریلوے اے ای این سبی ٬آئی او ڈبلیو سبی کی نگرانی میں کاروائی شروع کررہے تھے کہ کونسلرخرم حفیظ ٬ ملک ندیم رضا زیدی ٬ حاجی گل زمان ہانبھی ٬عبدالرزاق لغاری حاجی زاہد طولان متاثرین کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی سمیع اللہ کاکڑ نے عوامی مطالبہ پر جائز لیتے ہوئے ریلوے انتظامیہ اور کونسلرز کو ہدایات دی کہ وہ تین دنوں کے اند ر اندر کچی آبادی کے سلسلے میں مکمل رپورٹ دیں تاکہ کاروائی کا آغاز کیا جاسکے بعدازاں کچی آبادی کے خلاف کاروائی تین دنوں کیلئے موخر کردی گئی واضح رہے کہ ریلوے کالونی سبی میں ریلوے کی زمینوں کو قبضہ مافیا نہیں بلکہ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین بیواہ نے کچے مکانات بنارکھے ہیں جن کو مقامی ریلوے حکام ان مکانات سے بے دخل کرنے کیلئے کاروائی کو جواز بنا رہے ہے بلوچستان میں رہائیشی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سی غریب عوام نے ریلوے میں کچے مکانات بنا رکھے ہیں عوام کو کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے ان کو لیز پر مذکورہ زمین دے تاہم مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں