ْبلوچستان بھر میں ریلوے کی زمینوں پر صدیوں سے آباد لوگوں کو بے دخل کرنے کی اجازت نہیں دینگے ‘ریلوے اپنی پالیسیوں کو غریب بے بس لوگوں پر استعمال نہ کرے ‘حلقہ انتخاب کی عوام کو بے یارو مدگار کسی صورت میںنہیں چھوڑوں گا

رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی کی بات چیت

بدھ 19 اکتوبر 2016 21:02

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ سبی سمیت بلوچستان بھر میں ریلوے کی زمینوں پر صدیوں سے آباد لوگوں کو بے دخل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے محکمہ ریلوے اپنی پالیسیوں کو غریب بے بس لوگوں پر استعمال نہ کرے حلقہ انتخاب کی عوام کو بے یارو مدگار کسی صورت میںنہیں چھوڑوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈومکی گروپ سبی کے کونسلر ملک ندیم رضازیدی ٬ حاجی گل زمان ہانبھی ٬حاجی غلام سرور رند٬ حاجی زاہد طولان سے ٹیلی فونک رابط سے بات کرتے ہوئے کیااس موقع پر عبدالرزاق لغاری ٬ کریم داد سیلاچی ٬ راشد گجر ٬ گلاب خان سیلاچی کے علاقہ متاثرین ریلوے کی بڑی تعداد موجود تھے رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے سبی سمیت بلوچستان بھر میں ریلوے کی اراضی پر عرصہ دراز سے ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین بیوہ اور یتیم بچوں نے کچے مکانات بنا کر اس مہنگائی کے دور میں گزرا کررہے ہیں ریلوے کی قلیل تنخواہوں میں بڑی مشکل سے زندگی بسر کی جاتی ہے ہمیں ریلوے کے ملازمین کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اس مہنگائی کے دورمیں بڑی مشکل سے دو وقت کی روٹی ملتی ہے لوگوں نے اپنی جمع پونچی ریلوے کی کچی آبادی میں کچے مکانات بنانے میں صرف کردی ہے اب ریلوے حکام ان کی سروں سے چھت چھننے کی کوشش کررہے ہیں جس کی اجازت ہم کبھی نہیں دیں گے ریلوے حکام کو چاہیے کہ وہ کچی آبادی کے رہائیشیوں سے مناسب قیمت لے کر ان کو لیز پر زمین فراہم کردیں تاکہ کچی آبادی کے رہائیشی افراد پر سکون رہ کر زندگی بسر کرسکیں اس سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے سے بھی بات چیت کی جائے گی اس موقع پر متاثرین کچی آبادی ریلوے سبی کے مسائل مشکلات کے حوالے سے ملک ندیم رضا زیدی نے رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی کو ریلوے کی جانب سے ایک بار پھر کچھی آباد ی کو مسمار کرنے کیلئے کئے گئے اقدمات کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے ریلولے کالونیز سبی میں ریلوے ہی کے ریٹائرڈ ملازمین اور بیوہ و غریب لوگوں نے اپنے سروں کو چھپانے کیلئے کچے مکانات بنائے ہیں حکومت پالیسیوں کے مطابق جس طرح پنجاب و سندھ میں ریلوے کی زمین پر آبادی لوگون کو مالکانہ حقوق دئیے گئے ہیںاسی طرح سبی سمیت بلوچستان میں بھی عوام کو مالکانہ حقوق دئیے جائیں اور ہمیں ہمارے ہی مکانات سے بے دخل نہ کیا جائے اس سلسلے میں ہماری مدد کی جائے رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں