سبی میں عوامی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا نکاسی آب پینے کے صاف پانی کیلئے میگا پروجیکٹ بنائیں گے ‘سبی رکھنی قومی شاہراہ کی تکمیل سبی ہرنائی سیکشن کی بحالی اور کچھی کینال کے منصوبے کی تکمیل سے سبی ماڈل سٹی بنائے گا

کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی کی وفد سے بات چیت

بدھ 19 اکتوبر 2016 21:02

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی نے کہا ہے کہ سبی میں عوامی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا نکاسی آب پینے کے صاف پانی کیلئے میگا پروجیکٹ بنائیں گے سبی رکھنی قومی شاہراہ کی تکمیل سبی ہرنائی سیکشن کی بحالی اور کچھی کینال کے منصوبے کی تکمیل سے سبی ماڈل سٹی بنائے گا جس کے باعث سبی سمیت بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا سبی ڈویژن میں تعلیم وصحت کیلئے کام کریں گے عوامی مسائل کی نشاندہی میں میڈیا رول پلے کرے ان خیالات آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر)کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہر علی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سبی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق٬ معروف صحافی حاجی ڈاکٹرقاسم شاہ بخاری ٬ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر سید غلام سرور ہاشمی ٬ وسیم احمد قریشی بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی نے کہا کہ سبی ایک قدیم اور تاریخی اہمیت کا حامل شہر ہے جو اپنی روایات کا امین سمجھاجاتاہے سبی ڈویژن میں شامل اضلاع سبی کوہلو زیارت ہرنائی ڈیرہ بگٹی میں عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے اقدامات کررہے ہیں سبی ڈویژن کے تمام اضلاع میں رہنے والوں کو بنیادی ضروریات کی تقریبا تمامتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کرنی ہے یہاں کے لوگ تعلیم یافتہ اور پر امن ہیں یہ شہر مختلف زبانیں بولنے والوں کا گلدستہ شہر ہے اس وقت شہر میں سیوریج سسٹم کی بحالی اور پینے کے صاف شفاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جسے ہم اولین ترجیح کے طور پر پایہ تکمیل تک پہچانے میں اپنی توانائیاں صرف کرینگے نیز تعلیم اور صحت کی سہولیات کی بہتری بھی ہماری ترجیح میں شامل ہے کیونکہ ایک صحتمند اور تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ترقی کی منازل طے کرتا ہے اس مقصد کیلئے تعلیم اور صحت کے اداروں میں بھی مفاد عامہ میں بہتری لانے کی بھرپورت کوشش کی جائے گی عوام کو صحتمند ماحول مہیا کرنے کیلئے چاکر روڈ پر واقع پبلک پارک میں مزید بہتری لائی جائے گی پانی کی کمی کے باعث مزید پارک بنانے کی ضرورت نہیں موجودہ پبلک پارک ہی میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں گلیوں اور نالیوں کو درست اور خوبصورت بنا کر شہر کو ماڈل سٹی بنانا ہمارا مقصد ہے تاکہ اس شہر سبی میں رہنے اور آنے والوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول مل سکے فراہمی آب کے پائپ پچیس سال پرانے ہیں جسکی وجہ سے صحتمند پینے کے پانی کی فراہمی ایک مسئلہ ہے اس پر بھی جلد کام شروع کیا جائیگاسبی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے روانہ کی بنیاد پر اقدامات کرنے ضروری ہیں دفاتر میں شجر کاری مہم شروع کریں گے تاکہ گرین شہر بنا سکے سبی بلوچستان کے اہم شہر کا مقام رکھتا ہے سبی رکھنی قومی شاہراہ کی تکمیل سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کی بحالی سے نیا دور شروع ہوگا سبی کے ساتھ ساتھ علاقائی قبائل بھی ترقی کی جانب گامزن ہونگے کچھی کینال کی تکمیل سے علاقائی زمیندار خوشحال ہونگے چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات کے مطابق عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں مسائل کے خاتمہ میں میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے صحافی معاشرے کی انکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے مثبت صحافت کوفروغ دیں اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے قلم کو استعمال کریں ضلعی انتظامیہ مقامی صحافیوںکے مسائل کو حل کرنے میں اہم رول پلے کرے گی اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی نے ہسپتال کے مسائل ڈاکٹرز کی قلت کے بارے میں بھی تفصیلی آگہی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں