سردار زادہ میر ابراہیم خان باروزئی کی زیر صدارت سبی یوتھ اتحادآرگنائزیشن کا اہم اجلاس

بدھ 19 اکتوبر 2016 20:29

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) سبی یوتھ اتحادآرگنائزیشن کا اہم اجلاس باروزئی ہاؤس سبی میں سردار زادہ میر ابراہیم خان باروزئی کی صدارت میں ہوا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سید اصغر شاہ نے حاصل کی اجلاس میں سبی کے عوامی مسائل کے حوالے س تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس میں سبی یوتھ اتحادآرگنائزیشن کو مکمل فعال کرنے سبی کے تمام چھوٹے بڑے محلوں دیہاتوں میں یونٹ سازی ممبر سازی کا فیصلہ ہوا سبی یوتھ اتحاد آرگنائزیشن کے اہم اجلاس میں ممبران کی مشاورت سے نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق صدر سردار زادہ میر ابراہیم خان باروزئی٬ جنرل سیکرٹری سید اصغر شاہ ٬ نائب صدر میر عبدالغفار رند٬ ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر عبدالرزاق گشکوری٬ جوائنٹ سیکرٹری وڈیرہ اسدخان رند٬ ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری میر احسان گشکوری٬ سیکرٹری اطلاعات نہال خان گشکوری ٬ پریس سیکرٹری محمد بابر٬ سیکرٹری فنانس عبدالندیم رندکو بھاری اکثریت سے منتخب کیا گیا اس موقع پر شاہد خان ٬ میر محمد علی بلیدی ٬ سرفراز بلوچ٬ پنل خان رند٬ محمد اسماعیل رند٬طاہر انجم ٬ محمد طارق٬ جہازیب خان ٬ محمد افضل سومرو٬ ثناء اللہ ٬ خدابخش ہاڑہ سمیت دیگر کارکناں بھی موجود تھے اجلاس سے سردارزادہ میر ابراہیم خان باروزئی٬ سید اصغر شاہ ٬ میر عبدالغفار خان رندودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں سبی یوتھ اتحاد سبی کی عوام کی ترجمانی کرنے والی غیر سیاسی جماعت ہیں جس میں ہر رنگ ہر نسل سے تعلق رکھنے والے ساتھی موجود ہیں مقررین نے کہا کہ سبی یوتھ اتحادآرگنائزیشن کے قیام کا مقصد عوام کی خدمت عوامی مسائل کو اجاگر کرکے ان کوحل کرنے مختلف حادثات میں لوگوں کی مدد کرنا صفائی کے علاوہ مختلف جان لیوا بیماریوں کے خاتمہ کیلئے آگہی کی فراہمی کیلئے نوجوانوں نے مل بیٹھ کر اپنی مدد آپ کے تحت تنظیم بنائی جس نے انتہائی قلیل عرصہ میں کامیاب ہوکر عوام کی جو خدمت کی وہ کسی سے پوشیدہ نہیں کارکناں و عہدیداروں نے مل کر عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی بند پانی کے پلانٹ کی بحالی صفائی کیصورتحال کو بہتر بنانے سمیت بجلی گیس کی بندش جیسے مسائل پر آوازبلند کی انہوں نے کہا کہ اب ہمیں سبی کیلئے مل جھل کرناکام کرنا ہے اپنے شہر کی ترقی عوام کی خوشحالی کیلئے نوجوان طبقہ اپنا رول پلے کریں سبی میں خدمت کرنے والوں کی کمی نہیں جو سبی ایک پھولوں کو گلدستہ ہے جس میں ہررنگ ہر نسل کے پھول جیسے لوگ آباد ہیں ہمارے درمیاں بھائی چارے اور ایک دوسرے کی عزت کا رشتہ ہے ہمارا مقصد لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہے متحد ومنظم ہوکر عوامی مسائل کے خاتمہ میں اپنا رول پلے کرنا ہے آج کے دن ہم سب مل کر عہد کرتے ہیں کہ سبی کی ترقی عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے مل کر کام کریں گے اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں