سبی پولیس، تبادلے

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 19 اکتوبر 2016 19:13

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 اکتوبر۔2016ء ) سبی پولیس میں تبادلے ، غلام جیلانی ایس ایچ او سٹی تعینات، تفصیلات کے مطابق ٹریفک سارجنٹ انسپکٹر غلام جیلانی کو ٹریفک سے ہٹا کر سٹی تھانہ سبی کاایس ایچ او جبکہ سب انسپکٹر لیاقت علی ڈومکی کو ایڈشنل ایس ایچ او سٹی تھانہ تعینات کردیا گیا ہے ،واضح رہے کہ سٹی تھانہ سبی میں گزشتہ تین ہفتوں سے ایڈیشنل ایس ایچ او شاہد یوسفزئی قائمقام ایس ایچ او کے فرائض انجام دئے رہے تھے سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن موسیٰ خیل کے احکامات کے بعد سٹی تھانہ سبی میں مستقل ایس ایچ او کی تعیناتی کو ممکن بنایا گیا ہے جس کے بعد سبی کے سیاسی سماجی حلقوں نے نئے ایس ایچ او سٹی تھانہ غلام جیلانی اور ایڈیشنل ایس ایچ او لیاقت علی ڈومکی کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ موصوف سبی سے جرائم کے خاتمہ اور عوام اور پولیس کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں