آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سراپاء احتجاج

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 19 اکتوبر 2016 19:08

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 اکتوبر۔2016ء ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ناروا رویہ اور ملازمین کے تبادلوں و تعیناتیوں کے خلاف آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سراپاء احتجاج بن گئی،پریس کلب اور ڈی ای او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا،تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع سبی کے صدر محراب خان خجک کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی کے خلاف ملازمین سراپاء احتجاج بن گئے اور احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سبی پریس کلب پہنچی جہاں پر شرکاء نے احتجاجی دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا جس کے بعد ملازمین ریلی کی شکل میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرئے اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع سبی کے صدر محراب خان خجک،جنرل سیکرٹری منیر احمد لودھی،چیئرمین اللہ بخش ،سرپرست اعلیٰ غلام حسین و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی کا رویہ ملازمین کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز ہے موصوف ملازمین کو اپنے دفتر میں جوتے اتارنے کے بعد داخل ہونے چھوڑتے ہیں جبکہ ملازمین کے تبادلے اور تعیناتیاں بین کے باوجود کررہے ہیں جو کہ غیر آئینی ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کے ساتھ سبی میں ہمیشہ نااہل آفیسران کو تعینات کیا جاتا ہے جن کا تعلیم کے شعبہ میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی ہے ایجوکیشن جس سے ہماری نئی نسلوں کا مستقبل وابسطہ ہے اس محکمے کو سبی میں مچھلی بازار بنایادیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں ملازمین ڈیوٹی نہیں کرتے ہیں جن کی تنخواہیں منتھلی لینے کے بعد ادا کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی نے حال میں دفتر کی مرمت کی مد میں مبینہ طور پر30لاکھ روپے کی کرپشن کی ہے جس کا کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سبی کے تعلیمی اداروں میں ہونے والی بے قائدگیوں اور بے ضابطوں کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور نااہل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل اور نسواں دونوں کو فی الفور معطل کرکے محکمہ تعلیم میں ہونے والی بے قائدگیوں کا نوٹس لیا جائے وگرنہ ایپکا سبی آئندہ کے لیے سخت لائحہ عمل تیار کرئے گی جس کی ذمہ داری حکام پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں