بولان ‘کوئٹہ سے اندروںسندھ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ‘ایک مسافر جاںبحق ‘13شدیدزخمی

منگل 18 اکتوبر 2016 22:04

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) ضلع بولان کے علاہ پنجرا پل کے مقام پر کوئٹہ سے اندروںسندھ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ایک مسافر جاںبحق 13شدیدزخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقہ پنجرا پل کے مقام پر کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر کوچ نمبر JB0284 تیز رفتار ی کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر موقع پر جان بحق جبکہ 13مسافر شدید ذخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر مچ لے جایا گیا جہاں پر ضروری طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا مزید تفتیش مقامی لیویز انتظامیہ نے شروع کردی

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں